Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ۲۱؍سال کی ہوگئیں

Updated: May 23, 2021, 9:07 AM IST | Mumbai

ماں گوری خان نے خوبصورت تصویر شیئر کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی،مداحوں نےبھی مبارکباد ی پیش کی

Sahana Khan.Picture:PTI
سہانا خان تصویرپی ٹی آئی

:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان کی۲۲؍مئی کو سالگرہ ہے اور آج ان کی عمر۲۱؍سال ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری میںسب سے زیادہ موضوع بحث رہنے والے اسٹارکِڈزسہانا بھی شامل ہیں۔ اگرچہ ابھی تک سہانا خان نےبالی ووڈ میں قدم نہیںرکھا، لیکن ان کے مداحوں کی فہرست کافی لمبی ہے۔ اس خصوصی موقع پر ، سہاناکے دوستوں کے ساتھ ان کے مداح پر سوشل میڈیا پرانہیںسالگرہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ ان کی والدہ گوری خان نے بھی انسٹاگرام پر سہاناکی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
 گوری خان نے سہانا خان کی۲۱؍ویں سالگرہ کےموقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیٹی کی بہت خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر میں سہانا خان پولکا ڈاٹ لباس میں نظر آ رہی ہیں اور ان کےہاتھ میں ایک ہینڈ بیگ بھی ہے۔ سہانا کی اس بیٹھی ہوئی تصویرکو دیکھ کر، ان کے مداح بھی ان کی تعریف کرتےنہیں تھک رہے ہیں۔گوری خان نے اپنے کیپشن میں لکھا تھا ،’’سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو آج ، کل اور ہمیشہ کے لئے محبت ملے گی۔‘‘ اپنی والدہ گوری خان سےموصولہ نیک خواہشات پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے، سہانا خان نے جواب میں ’آئی لو یو‘ لکھا ہے۔گوری خان کے اس پوسٹ پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نےبھی تبصرہ کیا ہے اور سہاناخان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔نیلم کوٹھاری نے’’ہیپیئسٹ برتھ ڈے ڈارلنگ سہانا‘‘لکھاہے۔اسی طرح سنجے کپور ، بھاونا پانڈے ، سیما خان اور نندیتا مہتانی نے بھی سہانا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK