Inquilab Logo

’پٹھان‘ کیلئے شاہ رخ نے سخت محنت کی:سدھارتھ آنند

Updated: November 06, 2022, 10:36 AM IST | Mumbai

لی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ کی فلم’پٹھان‘ کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم کے تعلق سے سدھارتھ آنند نے بتایا کہ فلم میں ایکشن سے بھرپور مناظر کےلئے شاہ رخ خان نے سخت محنت کی ہے

The teaser of Shahrukh`s film `Pathan` has been released recently
شاہ رخ کی فلم’پٹھان‘ کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا ہے

لی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ کی فلم’پٹھان‘ کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم کے تعلق سے سدھارتھ آنند نے بتایا کہ فلم میں ایکشن سے بھرپور مناظر کےلئے شاہ رخ خان نے سخت محنت کی ہے۔ یش راج کے بینر میں بننے والی فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہیں اور اس فلم میں شاہ رخ خان،دپیکا پدوکون اور جان ابراہم اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔فلم ’پٹھان ‘ کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور اس میں شاہ رخ خان بالکل نئے انداز میں ایکشن کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ان کے ایکشن سین دیکھ کر شائقین بھی حیران ہیں۔
 سدھارتھ آنند نے بتایا کہ ’پٹھان‘ میں ایکشن سین کیلئے شاہ رخ خان نے سخت محنت کی ہے۔انہوںنے رول میں خود کو ڈھالنے کیلئے اپنے جسم کو کافی چاق و چوبند کیا ہے۔فلم کا ٹیزر دیکھ کر لوگوں کا انہیں جو پیا ر مل رہا ہے وہ اس کے حقدار ہیں۔انہوںنے نہ صرف اپنے جسم کو رول کے مطابق ڈھالا ہے بلکہ جس طرح سے انہوںنے بے حد خطرناک اسٹنٹ کئے ہیں وہ قابل دید  ہیں۔ان سب کیلئے انہوںنے دیوانگی کی حد تک ٹریننگ کی تھی۔خطرناک علاقوں میں اور الگ طرح کے موسم میں انہوںنے جس طرح سے ایکشن سین کئے ہیں اس کے بارے میں کچھ بیان نہیں کرسکتا۔وہ قابل ستائش ہیں۔واضح رہے کہ فلم’پٹھان‘آئندہ سال ۲۵؍جنوری کو ہندی،تمل اور تیلگو میں ایک ساتھ ریلیز کی جائےگی۔اس فلم کا انتظار ناظرین بے صبری سے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK