Inquilab Logo

شاہد کی فلم جرسی۲۰؍ مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

Updated: May 20, 2022, 12:55 PM IST | Agency | Mumbai

ڈ اداکار شاہد کپور کی فلم جرسی۲۰؍ مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

Shahid Kapoor of the movie Jersey.Picture:INN
شاہد کپور فلم جرسی ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم جرسی۲۰؍ مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ شاہد کپور اور مرنال ٹھاکر کی فلم جرسی حال ہی میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی ۔ سنیماگھروں میں ریلیز ہونے کے بعد جرسی کو اب  او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر کیا جا رہا ہے۔ جرسی ایک اسپورٹس فلم ہے جس میں شاہد کپور نے سابق کرکٹر کاکردار ادا کیا ہےجبکہ مرنال ٹھاکر ان کی بیوی کے کردار میں  دکھائی دیں گی۔  نیٹ فلکس نے پلیٹ فارم پر فلم کی آمد کا اعلان کیا جس کے مطابق جرسی۲۰؍ مئی یعنی اس جمعہ کو پلیٹ فارم پر آئے گی۔  واضح ر ہے کہ جرسی اسی نام سے آئی تیلگو فلم کاباضابطہ ریمیک ہے۔جرسی ایک ایسے کرکٹر ارجن کی کہانی ہے جو۳۶؍ سال کی عمر میں اپنے بیٹے کے لئے اس کھیل میں واپس آنا چاہتا ہے، ساتھ ہی وہ اپنی صلاحیت بھی دکھانا چاہتا ہے۔ ارجن اپنے بیٹے کے لئے ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہننے کی خاطر واپسی  چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK