Inquilab Logo

شاہد کپور کے فلم انڈسٹری میں ۲۰؍سال مکمل 

Updated: March 10, 2022, 12:18 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار شاہد کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنے۲۰؍ سال مکمل ہونے پر بڑا انکشاف کیا ہے۔

Shahid Kapoor.Picture:INN
اداکار شاہد کپور ۔ تصویر: آئی این این

اداکار شاہد کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنے۲۰؍ سال مکمل ہونے پر بڑا انکشاف کیا ہے۔شاہد کپور نے کہا ہے کہ میرے پاس لکھنے کی صلاحیت نہیں لیکن جو لوگ ایسا کرسکتے ہیں وہ مجھے متاثر کرتے ہیں۔گزشتہ۱۹؍ سال میں انہوں نے کئی انداز کے کردار نبھائے اور ساتھ ہی یہ بھی ثابت کیا کہ وہ مشکل ترین کرداروں میں ڈھل سکتے ہیں۔شاہد کپور سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے والد پنکج کپور کی طرح فلم لکھنے یا ڈائریکٹر کرنے سے متعلق سوچتے ہیں؟اس پر جواب دیتے ہوئے  اداکار نے کہا کہ مجھ میں لکھنے کی صلاحیت نہیں،لیکن لکھنے والے یا موسیقی ترتیب دینے والے لوگ مجھے متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دراصل یہی وہ لوگ ہے جو کسی بھی غیر موجود چیز میں سے کچھ شاندار تخلیق کرسکتے ہیں۔شاہد کپور نے یہ بھی کہا کہ میرے والد یہ کام بہت اچھے سے کرتے ہیں، ان کا لکھا ایک خواب کی طرح ہے، میں خوش قسمت ہوں، جس نے ان کا وہ لکھا بھی پڑھا ہے جو وہ دنیا سے شیئر نہیں کرتے لیکن وہ بہت ہی شاندار ہے، مجھے نہیں لگتا یہ خوبی مجھ میں ہے۔شاہد کپور اور پنکج کپور نے اس سے پہلے شاندار میں ساتھ کام کیا تھا لیکن اب وہ فلم جرسی میں ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK