Inquilab Logo

کوچ عبدالرحیم کی بائیوپک ’میدان‘ کی شوٹنگ نومبر میں پھرشروع ہوگی

Updated: June 04, 2020, 12:45 PM IST | Mumbai

فلمساز بونی کپور کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’میدان‘ کی شوٹنگ اب نومبر ہی میں شروع ہوسکتی ہے۔

maidaan.photo:inquilab
میدان۔تصویر:انقلاب

فلمساز بونی کپور کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’میدان‘ کی شوٹنگ اب نومبر ہی میں شروع ہوسکتی ہے۔
 لاک ڈوان کی وجہ سے شوٹنگ فی الحال التوا میں ہے۔ فلم ’میدان‘ کیلئے ۱۶؍ ایکڑ میں سیٹ تیار کیا گیا تھا جسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہٹا دیا گیا۔ اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے بونی کپور نے کہا کہ ’میدان‘ ۱۹۵۲ء تا ۱۹۶۲ء پیش آنے والے حقیقی واقعات پر مبنی ہے جسےفٹ بال کے سنہر ے دور کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے۔
 واضح ہو کہ  یہ فلم ہندوستان کے سابق کوچ سید عبد الرحیم کی زندگی مبنی ہے۔ عبد الرحیم ۱۷؍ اگست ۱۹۰۹ءکو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال ۱۱؍ جون ۱۹۶۳ء کو ۵۳؍ سال کی عمر میں حیدرا ٓباد ہی میں ہوا تھا۔   ان کی نگرانی میں ۱۹۵۱ء تا ۱۹۶۲ء کا دور  ہندوستانی فٹ بال ٹیم کا سنہرا دور کہلاتا ہے۔ اس دوران ہماری ٹیم ’ایشین گیمز‘ جیتی تھی اور ۱۹۵۶ء کے ملبورن اولمپک  کے سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔
 بونی کپور کے ساتھ ’زی اسٹوڈیوز‘، اروناوا جوئے سین گپتا اور آکاش چاؤلہ بھی اس فلم کے پروڈیوسرز ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری امیت رویندر ناتھ شرما کر رہے ہیں۔ اس کی کہانی راہل کھاڑکا نے، منظرنامے سائیوین کارڈرس نے اور مکالمے آکاش چاؤلہ،  اروناوا جوئے سین گپتا اور سائیوین کارڈرس کے ہیں۔ امیت تریودی اس فلم کے موسیقار ہیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ پریہ منی ان کے مقابل ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK