Inquilab Logo

گڑیا کی شادی میں میرا اہم اور معنی خیز کردار: شویتا باسو پرساد

Updated: September 22, 2020, 10:05 AM IST | Agency | Mumbai

زی تھیٹر کا ٹیلی پلے ’گڑیا کی شادی‘، معاشرے کی طرف سے خاص طور پر خواتین کے لئے خوبصورتی کے بارے میں طے شدہ اصولوں پر ایک ہلکا سا طنز ہے۔

Shweta Basu Prasad. Picture:INN
شویتا باسو پرساد۔ تصویر: آئی این این

 زی تھیٹر کا ٹیلی پلے ’گڑیا کی شادی‘، معاشرے کی طرف سے خاص طور پر خواتین کے لئے خوبصورتی کے بارے میں طے شدہ اصولوں پر ایک ہلکا سا طنز ہے۔ شو میں بطور گڑیا کا کردار اداکرنے والی  شویتا باسو پرساد ایک مضبوط اور پراعتماد لڑکی ہے جو اپنی جلد کی رنگت پر فخر کرتی ہے اور اس معاشرے کی سوچ سے شاذ و نادر ہی متاثر ہوتی ہے۔ کسی وجہ سے  اس کی شادی سے عین قبل گڑیا اپنی بھنویں گنوا دیتی ہے۔اس واقعہ  کے بعدگڑیا کو نہ صرف اپنی بھنویں کھونے کے صدمے سے نبردآزما ہونا پڑتاہے بلکہ اپنے کنبہ کے ممبروں سے بھلا برا بھی سننا پڑتاہے۔اپنے نظرانداز کرنے والے رویہ کی وجہ سے گڑیا  جلد ہی اس صدمے سے باہر نکل جاتی ہے۔ وہ اپنے کنبے کو سمجھانے کی کوشش کرتی ہے کہ سب کچھ ختم نہیں ہوا ہے۔ گڑیا کا کردار ادا کرنے والی شویتا خوبصورتی کی اس روایتی تعریف کو بھی ذاتی طور پر ہضم نہیں کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں’’ایک معاشرے کی حیثیت سے ہم نے خوبصورتی کو بہت محدود دائرہ کار میں باندھا ہے۔ یہاں خوبصورتی کی تعریف یہ ہے کہ آپ ایک شخص کی حیثیت سے کس طرح نظر آتے ہیں۔  اگرچہ اس شو نے اس طرح کےاہم مسئلے کو اٹھایا ہے۔‘‘ شویتانے گڑیا کے کردار کو اپنی زندگی کا سب سے مثبت کردار سمجھا۔ وہ کہتی ہیں ’’بطور اداکار ، گڑیا کا کردار سب سے زیادہ مثبت اور امیدوں سے پُر ہے جو میں نے ادا کیا ہے۔ اس ڈرامے کا حصہ بننا میرے لئے فخر کی بات ہے۔‘‘  اس کے کردار کے ساتھ ساتھ ٹیلی پلے کا تصور بھی شویتا کو بہت پسند آیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ کووڈ۱۹؍ کے دوران یہ راحت کے طورپر آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK