Inquilab Logo

سدھارتھ ملہوترا نے فلم مشن مجنوں کی شوٹنگ مکمل کرلی

Updated: September 15, 2021, 12:52 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم مشن مجنوں کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے آر ایس وی پی اور گلٹی بائے اسوسی ایشن میڈیا کے آنے والی جاسوسی تھرلر فلم مشن مجنوں کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔

Siddharth Malhotra .Picture:INN
سدھارتھ ملہوترا ۔تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم مشن مجنوں کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔  سدھارتھ ملہوترا نے آر ایس وی پی اور گلٹی بائے اسوسی ایشن میڈیا کے آنے والی جاسوسی تھرلر فلم  مشن مجنوں کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا را  ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے جو پاکستانی سرزمین پر ہندوستان کے خفیہ آپریشن کی قیادت کرتا ہے۔ فلمساز امر بوٹالہ نے کہا ’’اس چیلنجنگ وقت میں شوٹنگ کرنے کے باوجود ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم نے اپنے مقررہ وقت میں  سدھارتھ کے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ سدھارتھ  کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے اس فلم کو اپنے طریقے سے بہت خاص بنادیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ رونی اسکرو والا، امر بوٹالہ اور گریما مہتا (گلٹی بائے اسوسی ایشن میڈیا) کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلم مشن مجنو کو پرویز شیخ، اسیم اروڑہ اور سمیت بٹھیجا نے لکھا ہے۔ شانتو باگچی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا، رشمیکا مندانا ، شارب ہاشمی اور کومود مشرا نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK