Inquilab Logo

گلوکارہ نیہا ککڑ کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Updated: October 22, 2020, 11:16 AM IST | Agency | Mumbai

انڈین آئیڈل۱۲؍کی جج اور بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

Neha Kakkar. Picture :INN
نیہا ککڑ۔ تصویر:آئی این این

انڈین آئیڈل۱۲؍کی جج اور بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گلوکار روہن پریت کے ہمراہ اُن کے گھر موجود ہیں جبکہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور ان کی کوئی رسم ہو رہی ہے۔نیہا ککڑ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’’یہ وہ دن ہے جب میں نے روہن کے والدین سے ملاقات کی۔‘‘ گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ سے اظہار محبت بھی کیا۔دوسری جانب روہن پریت سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’ اس دن نیہا پہلی مرتبہ میرے گھر آئی تھی اور میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ یہ دن میرے لیے کس قدر خاص تھا۔‘‘روہن پریت سنگھ نے نیہا ککڑ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میں نے پوری دُنیا کا ہاتھ تھام لیا ہے۔‘‘واضح رہے کہ دو روز قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادی کا کارڈ شیئر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK