Inquilab Logo

سونم کپور سرمایہ کار بن گئیں 

Updated: May 17, 2022, 12:22 PM IST | Agency | Mumbai

سپر اسٹار سونم کپور ایک نئے بلاک چین پر مبنی فائٹنگ گیم میں ابتدائی سرمایہ کاروں میں سے ایک بن گئی ہیں جسے میچا فائٹ کلب (ایم ایف سی)کہا جاتا ہے اور اسے اِرریوینٹ  نے شروع کیا ہے۔

Sonam Kapoor .Picture:INN
سونم کپور۔ تصویر: آئی این این

سپر اسٹار سونم کپور ایک نئے بلاک چین پر مبنی فائٹنگ گیم میں ابتدائی سرمایہ کاروں میں سے ایک بن گئی ہیں جسے میچا فائٹ کلب (ایم ایف سی)کہا جاتا ہے اور اسے اِرریوینٹ  نے شروع کیا ہے۔ ایم ایف سی گیمنگ میں ایک جدید ترین تصور ہے جو بہت سے تکنیکی خلاء کو ختم کر دے گا۔ ایم ایف سی صرف آپ کے باقاعدہ کھیل سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ گیم میں ہر کردار انفرادی طور پر منفرد، مصنوعی طور پر ذہین نان پلیئر کریکٹر (این پی سی ) ہے جو بلاک چین پر این ایف ٹی کے طور پر رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کو بریک کرتے ہوئے سونم کپور نے لکھا’’میں ویڈیو گیمز کھیل کر بڑی ہوئی ہوں اور ان کے بارے میں ہر چیز سے محبت کرتی  ہوں۔ فن، کہانی، تخلیقی صلاحیت جو کہ ایک گیم تیار کرنے میں لگ جاتی ہے جو آج بہت ہی دلچسپ ہے اور وہ اپنے اندر بھی نمایاں نظر آئی ہے۔ آزمائشی اوقات، جو ایسی چیز ہے جس نے ہمیشہ مجھے متوجہ کیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK