Inquilab Logo

سونم کپور نے آنند آہوجا کی خوبیاں بیان کیں

Updated: May 09, 2020, 4:04 AM IST | Mumbai

اداکارہ سونم کپور نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر آنند آہوجا کیلئے سوشل میڈیا پر محبت بھر ا پیغام جاری کردیا۔ ۸؍مئی ۲۰۱۸ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سونم کپور نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آنند آہوجا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

Anand Ahuja and Sonam Kapoor. Photo: INN
آنند آہوجا اور سونم کپور۔ تصویر: آئ این این

اداکارہ سونم کپور نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر آنند آہوجا کیلئے سوشل میڈیا پر محبت بھر ا پیغام جاری کردیا۔ ۸؍مئی ۲۰۱۸ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سونم کپور نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آنند آہوجا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے شوہر کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سونم کپور نے لکھا کہ ’’یہ وہ تصویر ہے جو میں نے پہلی مرتبہ آنند کے ساتھ کھینچی تھی۔‘‘ سونم کپور نے لکھا کہ ’’آج سے ۴؍ سال قبل میری آنند سے اُس وقت ملاقات ہوئی تھی جب وہ یوگا اور اپنے کاروبار کے بارے میں گفتگو کر رہا تھا، میں نے حیرت انگیز طور پر آنند کو ایک پُر سکون اور ٹھنڈے مزاج کا شخص پایا تھا۔‘‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’’میرے دل میں اب بھی آنند کا وہی مقام ہے جو محبت کے آغاز میں تھا، میں ان کا کسی سے بھی موازنہ نہیں کرسکتی۔‘‘ اُنہوں نے اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک شفیق، مہربان، فراخدل اور اسمارٹ انسان ہیں لیکن اِن سب کے ساتھ آپ کا مزاج آپ کو بہترین اور باکمال شخص بناتا ہے۔
 سونم کپور نے لکھا کہ ’’میرا ہمسفر بننے کیلئے اور ان ۴؍ برسوں میں میرے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے آپ کا بہت شکریہ، آپ کو ہماری شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’’زندگی بھر آپ کا ساتھ پانے کیلئے بہت زیادہ خوش ہوں ، میں آ پ سے بہت محبت کرتی ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ آپ بھی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ۔‘‘ آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’’آپ میری زندگی کا سب سےخوبصورت تحفہ ہیں ۔‘‘ یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا میں شادی سے قبل بھی گہری دوستی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK