Inquilab Logo

سونو نگم کی چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

Updated: July 03, 2020, 10:04 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکےمشہورگلوکارسونو نگم نے لوگوں سےچینی سامان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Sonu Nigam - Pic : INN
سونو نگم ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈکےمشہورگلوکارسونو نگم نے لوگوں سےچینی سامان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ہندوستان اور چین کے بیچ سرحدی تنازع پر  جاری تعطل کے درمیان مرکزی حکومت نے چین کے ۵۹؍ ایپ پرپابندی عائد کردی ہے اور لوگ حکومت کے اس فیصلےکا خیرمقدم کررہے ہیں۔ سونو نے چینی ایپ پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں سے چینی سامان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
  سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کیاہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا ’’بدقسمتی ہے کہ چین سمجھداری کی یا پیار کی زبان سمجھنے سے قاصر ہے اور وہ ہمارے اہل وطن، ہمارے فوجیوں کو چیلنج کررہا ہے، میرا صرف اپنے آپ سے بھی ایک وعدہ رہےگا اور میں آپ لوگوں سےبھی گزارش کرناچاہتا ہوں کہ اگر آپ سے ہوسکے، جو کہ ہونا ہی چاہئےتو چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔اتناتوہم کرسکتےہیںہمارے فوجیوں کیلئے، ہمارےملک کیلئے، لوگ سرحد پر جاکر اپنا خون بہارہے ہیں،اپنی جان دے رہے ہیں ، اور ہم صرف اتنانہیں کر سکتےکہ چینی مصنوعات کا استعمال بندکردیں۔میں جانتا ہوں کہ بہت ساری چیزیں ایسی ہوں گی جنہیں چھوڑنا آپ کیلئےمشکل ہوگا۔لیکن اگر ہم یہ سب کرنے کا عزم  کریں تو شاید یہ ممکن ہے۔

sonu nigam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK