Inquilab Logo

عامر خان کی طلاق کے بعد ان کی فاطمہ ثناء شیخ سے شادی کی قیاس آرائیاں

Updated: July 04, 2021, 8:43 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا دوسری مرتبہ طلاق ہوگیا ہے۔ عامر اور ان کی بیوی کرن رائو نے ۳؍ جون کو طلاق لئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

Speculations about the relationship between Aamir Khan and Fatima Sana Sheikh are circulating on social media.Picture:Midday
سوشل میڈیا پر عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے تعلقات کی قیاس آرائیاں گردش کررہی ہیں تصویر مڈڈے

 بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا دوسری مرتبہ طلاق ہوگیا ہے۔ عامر اور ان کی بیوی کرن رائو نے ۳؍ جون کو طلاق لئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ عامر کے مداحوں کیلئے یہ خبر چونکانے والی ہے۔لیکن اس سےبھی زیادہ چونکانے والی خبر یہ ہے کہ عامر اورکرن کے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر عامر خان کی ساتھی اداکارہ رہ چکی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ٹرینڈ کررہی ہیں۔دراصل سوشل میڈیا پر لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیںکہ عامر خان کا کرن رائو سے طلاق لینے کی وجہ  فاطمہ ثناء شیخ سے نزدیکیاں ہیں۔فاطمہ نے اپنی پہلی ہی فلم ’دنگل‘ میں عامر کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس میں انہوںنے عامر خان کی بیٹی کا رول ادا کیا تھا۔ 
 واضح رہے کہ عامر خان اور فاطمہ کے تعلقات کی افواہیں پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔ ان خبروں پر ردعمل کا اظہار فاطمہ ثناء شیخ نےیہ کہہ کر دیا تھاکہ یہ وہ عامر کو اپنا ایک رہنما  اور لائف گرو مانتی ہوں۔حالانکہ اب بھی لوگ سوشل میڈیا پر عامر اور فاطمہ کے مبینہ تعلقات پر خوب چہ میگوئیاں کررہے ہیں۔
 اس سے قبل جب اس طرح کی افواہیں پھیل رہی تھیں۔ اس موقع پرفاطمہ ثنا شیخ نے فلم فیئر کوانٹرویو دیتے ہوئےکہا تھا کہ’’پہلے میں ان سب  باتوں سے پریشان ہوجاتی تھی۔ مجھے برا لگتا تھاکیوں کہ میں نےکبھی اتنے بڑے سطح پراس طرح کی کسی چیز کا سامنا نہیں کیا ہے۔ اجنبیوں کا ایک جھنڈ جن سے میں کبھی نہیں ملی میرےبارے میں باتیں لکھ رہا ہے۔ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ اس میں کوئی سچائی ہے یا نہیں۔ اسے پڑھنے والے لوگ مانتے تھے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔یہ مجھے پریشان کرتا ہے کیوں کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط بات کریں۔ لیکن میں نے اسے نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔ پھر بھی کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جب میں متاثر ہوجاتی ہوں۔‘‘
 واضح رہے کہ ۵۶؍سال کے عامر خان نے ۲۰۰۵ء میں کرن رائو سے شادی کی تھی۔ عامر نے اس سے پہلے۱۹۸۶ء میں رینا دتا سے شادی کی تھی۔ عامر اور رینا کے ۲؍بچے جنید اور ایراخان ہیں۔ عامر اور رینا کی طلاق ۲۰۰۲ء میں ہوگئی تھی۔ عامر خان اب اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘میں نظر آئیں گے۔ جس کے اس سال کرسمس پر ریلیز ہونے کی امید ہے۔

aamir khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK