Inquilab Logo

کارتک آرین ’راجو ‘ نہیں بنیں گے: سنیل شیٹی

Updated: November 22, 2022, 12:39 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی نے ’ہیرا پھیری‘ میں کارتک آرین کی شمولیت کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کارتک آرین اکشے کمار کا کردار نہیں ادا کر رہے۔

Sunil Shetty .Picture:INN
سنیل شیٹی ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی نے ’ہیرا پھیری‘ میں کارتک آرین کی شمولیت کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کارتک آرین اکشے کمار کا کردار نہیں ادا کر رہے۔مقبول زمانہ مزاحیہ فلم سیریز کے تین مرکزی کردار تھے، راجو، شیام اور بابو بھیا جو اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول نے نبھائے تھے۔پچھلے ہفتے دہلی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار نے ہیرا پھیری۳؍ میں شامل نہ ہونے کا بتایا تھا۔ان سے پہلے پریش راول نے کہا تھا کہ نئی فلم میں کارتک آرین راجو کا کردار ادا کریں گے۔سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ کارتک آرین ایک اچھا انتخاب ہیں لیکن وہ ’راجو‘ کا کردار نہیں ادا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کارتک کے لئے بالکل نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK