Inquilab Logo

شکر گزار ہوں کہ گھر میں ہی آئیڈیل ملا : سنی دیول

Updated: September 14, 2022, 1:47 PM IST | Agency | Mumbai

انہو ںنے یہ بھی کہا کہ ان کے والد دھرمیندر واحد اداکار ہیں جو ہر طرح کی فلموں میں کامیاب ہوئے

Sunny Deol and Dharmendra .Picture:INN
بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور دھرمیندر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے حال ہی میں ’پنک ولا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے والد کے بارے میں بات کی۔ بات چیت کے دوران سنی نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں گھر میں ان کا آئیڈل ملا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد دھرمیندر واحد اداکار ہیں جو ہر طرح   کی فلموں  میں کامیاب ہوئے۔
کاش میں ان کی نسل میں ایک فعال اداکار ہوتا
 سنی  دیول نے کہا کہ `مجھے گھر میں اپنا آئیڈیل مل گیا ہے۔ وہ واحد اداکار ہیں جو سنیما کی تمام صنفوں میں کامیاب رہے اور انہوں نے مختلف کردار ادا کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے `’ستیہ کام ہو‘ `، ’ `چپکے چپکے ‘، `’شعلے ‘، `’پرتگیہ‘ ، ’ `’پھول اور پتھر ‘ یا ’ `انوپما‘جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
سنی نے والد کی تعریف کی
 سنی  دیول نے مزید بتایا کہ جب دھرمیندر اپنے کریئر کے عروج پر تھے تو فلمیں آج کی فلموں سے کس طرح مختلف تھیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ `میرے والد ایک دن میں کئی فلموں کی شوٹنگ کرتے تھے۔ اس وقت اداکاروں کے پاس کوئی تحریری اسکرپٹ نہیں  ہوتی تھی، یہ صرف بیانیہ پر مبنی تھا۔ آج ہمارے پاس اسکرپٹ ہے۔ اس کے باوجود ہم بہت پیچھے ہیں۔ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ کاش میں اس دور میں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK