Inquilab Logo

سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے بالی ووڈ کو نشانہ بنایا

Updated: September 14, 2022, 2:06 PM IST | Agency | Mumbai

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو۲؍ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور سشانت کا خاندان بالی ووڈ میں  اقربا پروری کے رجحان کو ان کی موت کا ذمہ دار مانتا ہے۔

Sushant Singh Rajput`.Picture:INN
سُشانت سنگھ راجپوت۔ تصویر:آئی این این

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو۲؍ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور سشانت کا خاندان بالی ووڈ میں  اقربا پروری کے رجحان کو ان کی موت کا ذمہ دار مانتا ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر سشانت کی بہن میتو سنگھ نے سشانت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے فلم انڈسٹری کے لوگوں پر طنز کیا ہے۔اپنی ایک  پوسٹ میں فلم ’ `برہماستر ‘ کا حوالہ دیتے ہوئےآنجہانی ا داکار کی بہن  نے لکھا’’ `سشانت کا ’برہماسترا‘(ہتھیار)س بالی ووڈ کو برباد کرنے کے لیے کافی ہے۔ بالی ووڈ ہمیشہ لوگوں پر راج کرنا چاہتا تھا۔ ایسے لوگوں کو ہم اپنے ملک کا چہرہ کیسے بنا سکتے ہیں  جو بس ڈراما کرکے عوام کا دل جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقیقی عزت اعلیٰ اخلاق والوں کو ہی ملتی ہے۔‘‘ سشانت کی بہن کی اس پوسٹ کو دیکھ کر لوگوں کو لگتا ہے کہ انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ` ’برہماستر‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ میتو کے اس پوسٹ پر تبصرہ کرکے سشانت کے لیے انصاف کی مانگ کر رہے ہیں۔ یاد رہےکہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت ۱۴؍ جون ۲۰۲۰ء کو ہوئی تھی ۔ اس وقت وہ صرف ۳۴؍ سال کے تھے ۔ وہ ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ملک کی تین بڑی ایجنسیاں سی بی آئی، این سی بی اور ای ڈی ان کی موت کے معاملے میں تحقیقات کررہی ہیں، لیکن اب تک   موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK