Inquilab Logo

کنگنا رناوت کی فلم ’تھلائیوی‘ کا ٹیزر جاری

Updated: February 26, 2021, 2:01 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ’تھلائیوی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔کنگنا رناوت اس وقت تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلیٰ جے للتاکی بائیوپک ’تھلائیوی‘ میں کام کررہی ہیں ، جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

A scene from the teaser of Kangana Ranaut`s movie `Thalaivi`.Picture:INN
کنگنا رناوت کی فلم’تھلائیوی‘ کے ٹیزر کا ایک منظر۔تصویر :آئی این این

اداکارہ کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ’تھلائیوی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔کنگنا رناوت اس وقت تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلیٰ جے للتاکی بائیوپک ’تھلائیوی‘ میں کام کررہی ہیں ، جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس فلم کا ٹیزراپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹرپرشیئرکیاہے۔کنگنا نےیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ، ’’جیا اما کے لئے ان کےیوم پیدائش کے موقع پر ان کی کہانی دیکھیں .... ’تھلائیوی‘۲۳؍اپریل۲۰۲۱ءکو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘اہم بات یہ ہے کہ فلم میں کنگنا جے للتا کے کردار میںنظر آئیںگی۔کنگنا طویل عرصے سے اس فلم کے لئےبہت محنت کر رہی تھیں۔ جے للتا کے کردار کے لئے ، کنگنا نے نہ صرف بھرت ناٹیم سیکھا ہے ، بلکہ تمل زبان پر بھی گرفت حاصل کرلی ہے۔ اس کے علاوہ کنگنا نےجے للتا کا چہرہ اختیار کرنے کے لئے گھنٹوں میک اپ کیا۔ ہندی کے علاوہ ، ’تھلائیوی‘ تمل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK