Inquilab Logo

ارطغرل غازی کے اداکاروں نے عیدالاضحی منائی

Updated: August 01, 2020, 3:00 AM IST | Istanbul

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار و ں نے جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی ۔ سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی گئی اور اُن ممالک میں تُرکی بھی شامل ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار و ں نے جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی ۔ سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی گئی اور اُن ممالک میں تُرکی بھی شامل ہے جہاں جمعہ کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے عیدقرباں منائی گئی ہے۔ اس ضمن میں دُنیا بھر میں مقبول تُرک اداکار انگین التان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی، انگین التان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر عیدالاضحی یعنی آج کے دن خصوصی طور پر لی گئی ہے۔ تصویر میں انگین التان ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہے ہیں جبکہ وہ نیلے رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں ۔انگین التان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید قرباں کی مبارکباد دی۔
 ارطغرل غازی کے سیزن۳؍میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلثوم علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج کے دن کی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ گلثوم علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے سر پر سُرخ رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے تُرک اداکارہ نے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد بھی پیش کی۔دوسری جانب ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے جلال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پوسٹ کیاہے جس میں اداکار نے تمام اہلِ اسلام کو سلام کرتے ہوئے تُرک زبان میں عید قرباں کی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK