Inquilab Logo

فلم لال سنگھ چڈھا امسال ۱۴؍ اپریل کو ریلیز ہوگی

Updated: January 23, 2022, 9:19 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘۱۴؍ اپریل ۲۰۲۲ءکو ریلیز ہوگی۔

Aamir Khan
عامر خان

 بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘۱۴؍ اپریل ۲۰۲۲ءکو ریلیز ہوگی۔   عامر خان اپنی فلم `لال سنگھ چڈھا کے تعلق سے کافی وقت سے  موضوع  بحث  ہیں۔ طویل عرصہ سے بن رہی فلم پہلے دسمبر۲۰۲۱ء میں ریلیز ہونے والی تھی۔ لیکن اچانک کورونا کیسز میں  اضافہ ہونے کے بعد فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب عامر خان نے تمام افواہوں کو ختم کرتے ہوئے فلم کی نئی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔
 عامر خان پروڈکشن نے     اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ یہ فلم صرف۱۴؍ اپریل۲۰۲۲ءکو ریلیز ہوگی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے ’’افواہوں کے پیش نظر ہم  تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ لال سنگھ چڈھا۱۴؍ اپریل۲۰۲۲ء کو بیساکھی کے مبارک موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ہم ایک بار پھر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے اس فلم کے اب تک کے سفر میں تعاون کیا۔ وائیکوم۱۸؍ اسٹوڈیوز اور عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بنی  اس فلم کے ہدایتکار ادویت چندن ہیں۔ اس کا میوزک پریتم نے دیا ہے اور نغمہ امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں جبکہ اس کی  اسکرپٹ اتل کلکرنی نے لکھی ہے۔ واضح رہے کہ `لال سنگھ چڈھا  ہالی ووڈ فلم فارسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ری میک ہے۔ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیہ بھی اہم کردار  نظرآئیں گے۔ 

aamir khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK