Inquilab Logo

جان ابراہم کی نئی فلم’تہران‘ کی پہلی جھلک جاری

Updated: July 13, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Mumbai

دنیش وجن کی میڈڈاک فلمز، جو اس سے قبل ’بدلاپور‘، ’استری‘ اورمیمی‘ جیسی فلمیں بناچکے ہیں نے اپنی آنے والی فلم ’تہران‘کی ایک دلچسپ جھلک شیئر کی ہے۔

A view from the first glimpse of Tehran.Picture:INN
تہران کی پہلی جھلک سے ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

دنیش وجن کی میڈڈاک فلمز، جو اس سے قبل ’بدلاپور‘، ’استری‘ اورمیمی‘ جیسی فلمیں بناچکے ہیں نے اپنی آنے والی فلم ’تہران‘کی ایک دلچسپ جھلک شیئر کی ہے۔ایکشن تھریلرفلم میں جان ابراہم مرکزی کردار ادا کریں گے۔پیر کی صبح،فلم بنانے والوں نے فلم کے آغازکا اعلان کرنے کے لیے ایک ویڈیوشیئر کیا تھاجس میں مرکزی اداکار کو دکھایا گیا تھا۔اعلان کے مقصد سے بنائے گئے ویڈیو میں جان ابراہم کو فلم کی پہلی جھلک میں شاندار نظر آرہے ہیں۔ اگر یہ جھلک واقعی فلم کی شکل اختیار کرتی ہے تو سچے واقعات سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی اس فلم میں ناظرین کو بہت ہی شاندار ایکشن دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ اب شروع ہو چکی ہے۔
 بیک مائی کیک فلمز کے ساتھ مل کر میڈاک فلمز کی پروڈکشن،میں بننے والی فلم ’تہران‘کی ہدایت کاری ارون گوپالن نےکی ہے جبکہ اسے رتیش شاہ اور اشیش پرکاش ورمانےلکھاہے۔اس کے پروڈیوسروں میں دنیش وجن، شوبھنا یادو اور سندیپ لیزیل  شامل ہیں۔دریں اثنا، کام کے تعلق سے بات کی جائے تو جان ابراہم آخری مرتبہ فلم ’اٹیک- پارٹ ون‘میںنظر آئےتھے۔وہ اگلی فلم ’ایک ویلن ریٹرنز‘میں نظر آئیں گے۔موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میںتارا ستاریا، ارجن کپور اور دیشا پٹانی بھی ہیں۔ فلم ۲۹؍ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK