Inquilab Logo

عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر ان کی فلم’آر آر آر‘ کی پہلی جھلک جاری

Updated: March 16, 2021, 11:08 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ عالیہ بھٹ نے پیر کو اپنی ۲۸؍ویں سالگرہ منائی۔اس خاص موقع پر ان کی آنے والی فلم’آر آر آر‘ کا فرسٹ لُک جاری کیا گیا ہے۔ ایس ایس راجا مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’آر آرآر‘ میں عالیہ بھٹ سیتا کا کردار ادا کررہی ہیں

Alia Bhatt. Picture:INN
عالیہ بھٹ۔تصویر :آئی این این

 اداکارہ عالیہ بھٹ نے پیر کو اپنی ۲۸؍ویں سالگرہ منائی۔اس خاص موقع پر ان کی آنے والی فلم’آر آر آر‘ کا فرسٹ لُک جاری کیا گیا ہے۔ ایس ایس راجا مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’آر آرآر‘ میں عالیہ بھٹ سیتا کا کردار ادا کررہی ہیںجس کی پہلی جھلک اجے دیوگن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔اجے نے عالیہ بھٹ کی فلم میں پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’عالیہ بھٹ سیتا کے روپ میں مضبوط قوت ارادی اور عزم کی علامت نظر آرہی ہیں۔‘‘ عالیہ بھٹ کی اس جھلک پران کے مداح خوب ردعمل کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ واضح رہے کہ ہدایتکار ایس ایس راجا مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’آر آر آر‘ کا مداح کافی عرصے سے انتظارکررہے ہیں۔اور فلم میں عالیہ بھٹ کو سیتا کے روپ میں دیکھنا بھی ایک دلچسپ تجربہ ہونے والا ہے۔اس فلم میں جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن جیسے مشہور فنکار بھی دکھائی دیں گے۔ عالیہ بھٹ کی پہلی جھلک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ بپا کررکھا ہے۔ پوسٹر میں عالیہ بھٹ سائوتھ انڈین اسٹائل میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے پرنٹیڈ بلائوز اور سبز رنگ کی ساڑی پہنی ہوئی ہے۔ یہ فلم ۱۳؍اکتوبر کو پورے ہندوستان کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK