Inquilab Logo

امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گڈ بائے‘ کا پہلا پوسٹر جاری

Updated: September 08, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

امیتابھ بچن کی نئی کامیڈی فلم ’گڈ بائے‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیاہے۔ بگ بی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کیا ہے۔

Goodbye.Picture:INN
گڈ بائے ۔ تصویر:آئی این این

امیتابھ بچن کی نئی کامیڈی فلم ’گڈ بائے‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیاہے۔ بگ بی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کیا ہے۔ ’گڈ بائے‘ کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کامیڈی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندھانا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کے پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اور رشمیکا کو باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے میں دکھایا گیا ہے۔ پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اور رشمیکا  پتنگ اڑاتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ رواں برس اپریل میں شروع کی گئی تھی جسے ۷؍ اکتوبر۲۰۲۲ء کو ریلیز کیا جائے گا۔رشمیکا اور امیتابھ پہلی بار ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK