Inquilab Logo

پرینیتی چوپڑا کی ایکشن سے بھرپور نئی فلم کا ٹیزر جاری

Updated: September 26, 2022, 1:52 PM IST | Agency | Mumbai

 معروف بالی ووڈ اداکارہ  پرینیتی چوپڑا اور پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت بناچکے اداکار ہارڈی سندھو سنیما کے پردے پر جلد ہی ماردھاڑ اور زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 معروف بالی ووڈ اداکارہ  پرینیتی چوپڑا اور پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت بناچکے اداکار ہارڈی سندھو سنیما کے پردے پر جلد ہی ماردھاڑ اور زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ ان کی نئی  فلم کا نام ہے’کوڈنیم: ترنگا‘  جس میں یہ دونوں اداکار بڑے پردے پر جاسوسی کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔    پرینیتی نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ٹیزر اپ لوڈ کیا ہے پرینیتی نے بتایا کہ وہ اپنی نئی فلم ’کوڈ نیم: ترنگا‘ میں انٹیلی جنس ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے مزید لکھا کہ’ ’اپنے ملک کے لیے مشن کرنے پر اعزاز ہے، ایکشن کو شروع کرتے ہیں۔‘‘ ایکشن اور  تھرلر  سے بھرپور اس فلم کے زریعے  پری نیتی چوپڑا ایک طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ ان کے ساتھ ہارڈی سندھو اور شرد کیلکر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ، فلم  کےہدایتکار  رِبھو داس گپتا ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK