Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم ’رکشا بندھن ‘ کا ٹریلر آج ریلیز ہوگا 

Updated: June 21, 2022, 1:44 PM IST | Agency | Mumbai

اکشے کمار کی آنے والی فلم رکشا بندھن کا ٹریلر۲۱؍  جون  یعنی آج ریلیز کیا جائے گا۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار کی آنے والی فلم رکشا بندھن کا ٹریلر۲۱؍  جون  یعنی آج ریلیز کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اکشے ممبئی میں ایک میگا ایونٹ کے دوران اپنی فلم کا ٹریلر لانچ کریں گے۔ حال ہی میں اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اکشے نے بتایا تھا کہ فلم۱۱؍ اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹریلر۲۱؍ جون کو ریلیز کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس ازکے مطابق ’’رکشا بندھن ایک جذباتی فلم ہے اور اکشے۲۱؍ جون کو فلم کا دل کو چھو لینے والا ٹریلر لانچ کریں گے۔ ڈیجیٹل لانچ کے ساتھ ساتھ اداکار ممبئی میں ایک میگا ایونٹ میں فلم کی جھلکیاں میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ہدایت کار آنند ایل رائے نے اکشے کمار کے ساتھ مل کر فیملی کہانی پر مبنی فلم بنائی ہے۔ بنانے والوں کو یقین ہے کہ یہ فلم فیملی کو سینما گھروں تک لانے میں کامیاب ہوگی۔ میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا’’رکشا بندھن کی ریلیز کیلئے رکشا بندھن سے بہتر کوئی موقع نہیں ہو سکتا۔ افتتاحی ہفتے میں۵؍ چھٹیاں ہونے سے میکرز کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر لوگوں کو مواد پسند آیا تو یہ فلم اکشے کمار کیلئے کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔ آنند ایل رائے اور ان کی ٹیم ناظرین کو سینما میں لانے کے لیے بہت پراعتماد ہے۔ فلم میں اکشے کے علاوہ بھومی پیڈنیکر بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ رکشا بندھن کا ٹکراؤ عامر خان اور کرینہ کپور اسٹارر `لال سنگھ چڈھا سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK