Inquilab Logo

کوروناکیخلاف جنگ: مادھوری کرینہ اور روہت کا عطیہ

Updated: April 03, 2020, 5:26 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت، کرینہ کپور اور ہدایتکار روہت شیٹی نے کورونا وائرس (کوووڈ۔۱۹) کے خلاف لڑائی میں ڈونیشن دیا ہے۔

Madhuri, Kareena and Rohit. Photo: INN
مادھوری، کرینہ اور روہت۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت، کرینہ کپور اور ہدایتکار روہت شیٹی نے کورونا وائرس (کوووڈ۔۱۹) کے خلاف لڑائی میں ڈونیشن دیا ہے۔ اس وائرس کی وجہ ہندستان سمیت پوری دنیا میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے اور سبھی اس کے بچاؤ کیلئےاپنی اپنی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ ملک کی اس مشکل گھڑی میں بالی ووڈ کے سیلبریٹریز ڈونیشن دے رہے ہیں ۔ مادھوری دکشت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا تعاون دینے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو انسانیت کیلئے آگے آنا چاہئے۔مادھوری نے پی ایم اور سی ایم ریلیف فنڈ میں ڈونیٹ کیا ہے۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے بھی عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئرجاری کی ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ ’’اس طرح کی مشکل گھڑی میں ، ہمیں ایک ساتھ آنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دونوں ایسا کرنے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہیں اور ہم ’یونیسیف‘، ’گو انڈیا‘ اور ’انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ہیومن ویليوز‘ کو سلام کرتے ہیں ۔روہت شیٹی نے یومیہ اجرت کے مزدوروں کیلئے عطیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK