Inquilab Logo

وہ چند اسٹارجنہیں سوشل میڈیا پر کسی متنازع اشتہارکیلئے نشانہ بنایا گیا

Updated: September 03, 2022, 12:21 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ ستارے اپنی مختلف سرگرمیوں کی بناء پر خبروں میں چھائے رہتے ہیں۔ کبھی یہ اپنی پرسنل لائف، تو کبھی پروفیشنل لائف کو لے کر سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ ستارے اپنی مختلف سرگرمیوں کی بناء پر خبروں میں چھائے رہتے ہیں۔ کبھی یہ اپنی پرسنل لائف، تو کبھی پروفیشنل لائف کو لے کر سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔ ان کی جتنی زیادہ پاپولرٹی ہے، اتنا ہی زیادہ لوگ انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں اور ان کی ہر ایک ایکٹیوٹی پر دھیان دیاجاتا ہے۔ کبھی لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں تو کبھی انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کے پسندیدہ کچھ ایسے اسٹاربھی ہیںجنہیں سوشل میڈیا پر برانڈس کی تشہیر اور متنازع اشتہارات کے لئے  خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اس فہرست میں رتیک روشن سے لے کر عالیہ بھٹ، اکشے کمار، اجے دیوگن اور امیتابھ بچن سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔   عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون،، اکشے کمار، اجے دیوگن، امیتابھ بچن اورشاہ رخ خان بالی ووڈ کے سپر اسٹارس ہیں۔ یہ سبھی بی ٹاؤن کے مہنگے ترین ستاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ یہ ستارے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ہی ساتھ ہی کئی برانڈس کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔ حالانکہ کبھی کبھی کچھ برانڈس کیلئےیہ ستارے ٹرول بھی ہو جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ بالی ووڈ ستاروں کے نام بتائیں گے، جنہیں الگ الگ اشتہارات کے لئے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا اور وہ لمبے وقت تک تنازع میں رہے۔ رتیک روشن ان دنوں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی زومیٹوکمپنی کا ایک اشہار کرنے کی وجہ سے تنازع میں ہیں۔ نئے اشتہار میں رتیک روشن کو  اجین کے عالمی شہرت یافتہ مہاکالیشور مندر کے نام پر اشتہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔  پرموشنل ویڈیو میں رتیک روشن کہہ رہے ہیں ’کھانے کا من کیا تو اجین میں مہاکال سے مانگ لیا‘ جیسے ہی یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، تو اس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ مہا کال مندر کے پجاریوں نے رتیک روشن کے اس اشتہار کی مخالفت درج کرائی ہے۔ پجاریوں کا الزام ہے کہ ’مہاکال مندر سے اس طرح کی کوئی تھالی پورے ملک میں تو کیا اجین میں بھی ڈیلیوری نہیں کی جاتی اور صرف عقیدتمندوں کو مندر کے سامنے علاقے میں مفت دی جاتی ہے۔ اس اشتہار سے عقیدتمند ناراض ہو رہے ہیں۔ پجاریوں نے رتک روشن اور کمپنی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے‘۔ رتک روشن کا یہ تنازعہ کافی نیا ہے۔ عالیہ بھٹ کئی بار الگ الگ اشتہارات  پر سوشل میڈیا پر ٹرول ہوچکی ہیں۔ بتادیں کہ عالیہ بھٹ ہندوستانی کپڑوں کے مشہور برانڈ مانیہ ور کی برانڈ امباسڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فروٹی اور چاکلیٹ کی بھی تشہیر کرتی ہیں۔ ان سبھی اشتہارات پر عالیہ بھٹ ایک بار نہیں کئی بار ٹرول ہوچکی ہیں۔ پان مسالہ کے اشتہار کی وجہ سے امیتابھ بچن ایک بار ہی نہیں کئی بار  ٹرولرس کے نشانے پرآچکے ہیں۔ اکثر امیتابھ بچن کے اوپر کئی سوال اٹھایا گیا کہ کس کمی کی وجہ سے وہ ایک پان مسالہ کا اشتہار کرتے ہیں۔ بار بار تنازع میں آنے کے بعد سے ابھی حال ہی میں بگ بی کی ٹیم نے ایک بیان جا ری کیا تھا۔ جس میں انہوں نے یہ بتایا تھا کہ انہوں نے اس پان مسالہ کمپنی کے ساتھ اپنا معاہدہ توڑ دیا ہے۔ ۲؍منٹ میں تیار ہونے والی میگی کا اشتہار کرنے پر مادھوری دکشت بھی نشانے پر آچکی ہیں۔ نیسلے کمپنی کے پروڈکٹ میگی کے ایک اشتہار ویڈیو میں مادھوری دکشت کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ کھانے میں صحتمند اور تروتازہ ہے۔ ان کے اس بیان پر ہری دوار کے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے  انہیں نوٹس دیا گیاتھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK