Inquilab Logo

ٹام کروز چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئے

Updated: October 07, 2020, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

فلموں میں اپنے اسٹنٹ خود کرنے والے ٹام کروز نےایک مرتبہ پھر اپنا اسٹنٹ خود کرتے ہوئے نظر آئےتومداح نے اسے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

Tom Cruise Picture:INN
ٹام کروز۔ تصویر: آئی این این

 فلموں میں اپنے اسٹنٹ خود کرنے والے  ٹام کروز نےایک مرتبہ پھر اپنا اسٹنٹ خود کرتے ہوئے نظر آئےتومداح نے اسے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
 ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار ٹام کروز مشن امپوسیبل سیزی کی نئی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ خلا میں بھی کی جائے گی تو اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ اور ایک تاریخی اقدام ہوگا۔
 اس وقت جاری فلم کی شوٹنگ کاویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرنگ کے بعد خوب وائرل ہورہاہے جس میں ٹام کروز کو چلتی ٹرین کی چھت پر اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹام کروز ٹرین کی چھت پر بیٹھ کر اپنے مداح کو ہاتھ بھی ہلا رہے ہیں۔
 واضح رہے کہ ٹام کروز کے ساتھ عکس بندی کے لیے پروڈکشن ٹیم کا دیگر عملہ بھی چلتی ٹرین کی چھت پر موجود تھا۔ ٹام اس وقت ناروے میں موجود ہیں اور وہیں مشن امپوسیبل سیریزکی ساتویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی عکس بندی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK