Inquilab Logo

ٹام کروز اکتوبر۲۰۲۱ء میں خلا میں جاکر فلم کی شوٹنگ کریں گے

Updated: September 26, 2020, 3:20 AM IST | Mumbai

ہالی ووڈاداکار ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکس بندی سےمتعلق رپورٹس کی تصدیق ہوگئی، اداکارکی فلم ڈائریکٹر کے ہمراہ خلا میں جانے کی تاریخ سامنے آگئی۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈاداکار ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکس بندی سےمتعلق رپورٹس کی تصدیق ہوگئی، اداکارکی فلم ڈائریکٹر کے ہمراہ خلا میں جانے کی تاریخ سامنے آگئی۔رواں سال ۶؍ مئی کو ناسا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹام کروز اپنی فلم کی عکس بندی خلا میں کریں گے۔اس کے بعد فلمی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی تاہم اسی دوران خود ٹام کروز نے بھی خلا میں جانے اور وہاں فلم کی عکس بندی کی تصدیق کی۔تاہم اب فلمی ستارے اور فلم کے ہدایت کار کی جانب سے خلا میں جانے کا حتمی مہینہ بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرخلائی مشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ادارے اسپیس شٹل المینیک نے ایک چارٹ شیئر کیا۔اس چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکتوبر۲۰۲۱ءمیں اسپیس ایکس نامی کمپنی کے پائلٹ لوپیز الیگریا کے ہمراہ ٹام کروز اور معروف ہدایت کار ڈوگ لیمن بھی خلا میں جائیں گے۔ اس چارٹ میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپیس میں جانے کیلئے ان کے ساتھ ایک اور شخص کی سیٹ خالی ہے، تاہم اس پر کوئی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔
 واضح رہے کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسابھی اس معاملے میں اپنی شمولیت کی تصدیق کرچکا ہے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ٹام کروز اکتوبر۲۰۲۱ءمیں ہی فلم کی عکس بندی شروع کردیں گے یا پھر یہ اپنی نوعیت کی پہلی عکس بندی کا صرف آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK