Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: August 05, 2021, 12:24 PM IST | Agency | Mumbai

  رنجیت ایم تیواری کی ہدایتکاری میں بنی فلم بیل باٹم ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے۔ بیل باٹم میں اکشے کمار کے علاوہ وانی کپور، لارا دتہ اور ہما ​​قریشی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم کا ٹریلرریلیز ہو گیا ہے۔

Trailer release of Akshay Kumar`s movie `Bell Bottom`.Picture:INN
اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ کا ٹریلر ریلیز ۔تصویر: آئی این این

  رنجیت ایم تیواری کی ہدایتکاری میں بنی فلم بیل باٹم ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے۔ بیل باٹم میں اکشے کمار کے علاوہ وانی کپور، لارا دتہ اور ہما ​​قریشی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم کا ٹریلرریلیز ہو گیا ہے۔ اس فلم کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ شیکھا دیشمکھ ، مونیشا اڈوانی، مدھو بھوجوانی اور نکھل اڈوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم بیل باٹم ۱۹۸۴ء میں ہوئے طیارہ ہائی جیک کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔ مسلسل پانچویں ہائی جیک کے بعدحکومت ہند نے ’را‘ کے اس آپریشن کے لیے ایک خفیہ جاسوس کو ہائر کیا تھا جس کا کوڈ نام بیل باٹم تھا۔ ان ہائی جیک میں تقریباً۲۱۰؍  مسافروں کو یرغمال بنایا گیاتھا۔ فلم میں وانی کپور نے اکشے کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہما قریشی دبئی میں قائم ایک اسپورٹ گروپ کا حصہ بنی ہیں جو اس آپریشن میں ہندستان کی مدد کرتی ہیں۔ بیل باٹم ۱۹؍ اگست کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK