Inquilab Logo

عالیہ اور رنبیر کی فلم ’برہماستر‘ کے ٹریلر کی دھوم

Updated: June 17, 2022, 12:24 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی فلم ’برہماستر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

A scene from Ranbir Kapoor`s movie Brahmastar.Picture:INN
رنبیر کپور کی فلم ’برہماستر‘ کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی فلم ’برہماستر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ کرن جوہر کی وی ایف ایکس ایفیکٹ سے بھرپور فلم ’برہماستر‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیاہے، فلم میں بِگ بی امیتابھ بچن اور ٹیلی ویژن سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مونی رائے بھی اہم کردار نبھاتی نظر آ رہی ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ اس میں شاہ رُخ خان بھی ایک خاص کردار میں دکھائی دیں گے تاہم اسے اب تک راز رکھا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار ایان مکھرجی کی اس نئی فلم میں ہالی ووڈ کی مارول اور ڈی سی یونیورس کے  طرز پر وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بالی ووڈ کی ایسی پہلی فلم ہے جس میں وی ایف ایکس کا زیادہ  استعمال کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا ٹریلر سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرینڈ کر رہا ہے اور فلموں کے شائقین بےصبری سے اس کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے  فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا  ’’وہ اس بڑی فلم کے ٹریلر کو لانچ کرتے ہوئے بےحد فخر محسوس کر رہے ہیں، فلم ’برہماستر‘کا پہلا پارٹ ’شیو‘ ۹؍ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔‘‘یاد رہے کہ بڑے پردے کی اس فلم کے لئے۳۰۰؍ کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے اور فلم میکرز کو اُمید ہے کہ یہ فلم بھی عالیہ بھٹ کی گزشتہ فلم گنگوبائی کی طرح دنیا بھر میں خوب کاروبار کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK