Inquilab Logo

فلم ’ہنگامہ۲‘کیلئے’چراکے دل میرا‘ گیت کا ٹریلر ریلیز

Updated: July 06, 2021, 12:22 PM IST | Agency | Mumbai

پورا گیت آج ریلیز ہوگا،شلپا شیٹی کی ۹۰ء کی دہائی کی فلم’میں کھلاڑی تو اناڑی‘کے گیت کو دوبارہ جاری کیا جارہا ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی ایک طویل عرصے کے بعد پردے پر واپس آنے والی ہیں۔ ان کی فلم ’ہنگامہ۲‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے قبل ، فلم کا گیت ’چرا کے دل میرا‘کاٹیزر منظر عام پر آچکا ہے ، جو اکشے کمار اور شلپا کے ہٹ گانا کا دوبارہ تشکیل دیا گیا ورژن ہے۔ اس میں میزان جعفری اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔ اس کا پورا گانا کل یعنی منگل کو ریلیز کیا جائے گا۔اس کے ٹیزر ویڈیو میں شلپا اور میزان ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دےرہے ہیں۔ شلپا اپنی نئی فلم ہنگامہ۲؍کیلئے اپنے۹۰ءکی دہائی کے سپر ہٹ گانے’چرا کے دل میرا‘ کے نئےورژن کی آنے والی ریلیزکے تعلق سےپرجوش ہیں۔ اس گانے کا ٹیزر۵؍ جولائی کو جاری کیا گیا ہے۔ میوزک ویڈیو کے ایک دن بعد ، اسے صبح ۱۱؍بجکر ۱۱؍بجے ریلیزکیا جائے گا۔واضح رہےکہ یہ گانا فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ ہے جسے دوبارہ نئے سرے سے بنایاگیاہے۔ اس میں اکشے کمار اور شلپا شیٹی نظر آئے تھے، جو اس وقت کا ایک سپر ہٹ گانا بن گیا تھا۔ اس کے رقص کے اسٹیپس کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔’ہنگامہ۲؍‘اسی مہینے کی ۲۳؍تاریخ یعنی ۲۳؍جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز  ہونے والی ہے۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ٹریلریکم جولائی کو ریلیز ہوچکا ہے۔اس ٹریلر کو ناظرین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔شلپا شیٹی ۱۳؍سال کے وقفے کے بعد ’ہنگامہ۲؍‘ کے  فلموں میں لوٹ رہی ہیں۔ اس فلم میں شلپا اور پریش راول کے ساتھ میزان جعفری اورپرینیتا سبھاش بھی اہم کردار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK