Inquilab Logo

اداکاراؤں کی جانب سے باصلاحیت خواتین کو خراج تحسین

Updated: July 31, 2020, 10:03 AM IST | Agency | Mumbai

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف اداکاراؤں کی جانب سے دنیا بھر کی خوبصورت باصلاحیت خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر دنیا بھر کی مشہور و معروف خواتین کی جانب سے ایک چیلنج کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں ہالی ووڈ سے لے کر بالی ووڈ کی اداکارائیں یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنی بلیک اینڈ وہائٹ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

Katrina Kaif - Pic : INN
کیٹرینہ کیف ۔ تصویر : آئی این این

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف اداکاراؤں کی جانب سے دنیا بھر کی خوبصورت باصلاحیت خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر دنیا بھر کی مشہور و معروف خواتین کی جانب سے ایک چیلنج کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں ہالی ووڈ سے لے کر بالی ووڈ کی اداکارائیں یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنی بلیک اینڈ وہائٹ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
 اداکارائیں اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن خواتین کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جنہوں نے اُنہیں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔ اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں ۔
 اسی چیلنج کو قبول کرتے ہوئے امریکی اداکارہ جینیفر انیسٹن نے اپنی ایک بلیک اینڈ وہائٹ خوبصورت تصویر شیئر کی اور اپنے ارد گرد کی سب ہی باہمت اور خوبصوت خواتین کو شکریہ ادا کیا۔ جینیفر انسٹن کا کہنا تھا ’ ’انہیں یہ سوشل میڈیا پر چیلنج قبول کرنے والی چیزیں سمجھ میں نہیں آتی ہیں مگر جہاں تک بات ہے عورتوں کی تو حوصلہ افزائی کرنے کی تو وہ یہ چیلنج ضرور قبول کریں گی ۔‘‘ انہوں نے اپنے پوسٹ میں دوسروں کو بھی تر غیب دی کہ اپنے ارد گرد کی خواتین ،اپنی دوستوں ، بہنوں ، بیٹیوں ، ماؤں اور بیویوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔
 دوسری جانب بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی یہ چینج قبولی کرتے ہوئے اپنی بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کی اور ساتھ میںاپنے آس پاس کی سب ہی خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کی مدد کی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی ۔ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے پوسٹ میں اپنی بہن ایزابیل کے ساتھ   اداکارہ انوشکا شرما ، کرینہ کپور خان، فاطمہ ثنا شیخ ا وردیگر اداکاراؤں کو بھی ٹیگ کیا اور چیلنج قبول کرنے کیلئے کہا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK