Inquilab Logo

تنہائیوں سے پریشان ادا کار وکی کوشل دوربین سےاپنے دوستوں کو تلاش کررہے ہیں

Updated: July 03, 2020, 10:14 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل لاک ڈاؤن سےپریشان ہوگئےہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کےبعداب ان لاک کا عمل بھلے ہی شروع ہوگیا ہو لیکن کئی فنکار اب بھی حالات معمول پرنہ ہونےکی وجہ سےنارمل دنوں کو یاد کررہے ہیں۔

Vicky Kaushal - Pic : INN
وکی کوشل ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل لاک ڈاؤن سےپریشان ہوگئےہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کےبعداب ان لاک کا عمل بھلے ہی شروع ہوگیا ہو لیکن کئی فنکار اب بھی حالات معمول پرنہ ہونےکی وجہ سےنارمل دنوں کو یاد کررہے ہیں۔ وکی کوشل نےحال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اس لاک ڈاؤن میں کتنے پریشان ہوچکے ہیں۔
 وکی نےانسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ ایک چھوٹی سی دوربین کے ساتھ نظر آئے۔ وکی کوشل نے لکھا’’اس دوربین کی مددسے۲؍کلو میٹرکےدائرے سےباہر موجود اپنے دوستوں کو دیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔  یہ لاک ڈاؤن آخرختم کیوں نہیں ہوتا ہے۔‘‘وکی کوشل کی آنے والی فلموں میں تخت۔ مانک شا اور سردار ادھم سنگھ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK