Inquilab Logo

اُروشی روتیلا : کورونا کے خلاف جنگ میں ۵؍ کروڑ کا عطیہ دیا

Updated: May 14, 2020, 5:33 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کورونا کے خلاف جنگ میں ۵؍ کروڑ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔ بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے کورونا کے خلاف جنگ میں مددکیلئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ اروشی نے بھی ۵؍ کروڑ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔ اروشی نے کہا کہ ’’ہمیں اس لڑائی میں ساتھ چلنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی عطیہ چھوٹا نہیں ہوتاہے۔‘’

urvashirautella.photo:inquilab
اروشی روتیلا۔تصویر:انقلاب

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کورونا کے خلاف جنگ میں ۵؍ کروڑ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔
 بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے کورونا کے خلاف جنگ میں مددکیلئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ اروشی نے بھی ۵؍ کروڑ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔ اروشی نے کہا کہ ’’ہمیں اس لڑائی میں ساتھ چلنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی عطیہ چھوٹا نہیں ہوتاہے۔‘’
 اروشی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ورچووَل ڈانس ماسٹرکلاس سے آگاہ کیا تھا۔ اس کلاس میں اروشی نے لوگوں کو مفت میں زومبا ، تباٹا اور لاطینی ڈانس سکھایا ہے۔ ان کا سیشن ان تمام لوگوں کیلئےمفت ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور یہ ڈانس فارم سیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے سیشن میں زومبا ، تباٹا اور لاطینی ڈانس کی تعلیم دی۔ ٹک ٹاک پر ڈانس ماسٹرکلاس کی وجہ سے ۱ء۸؍ملین لوگ اروشی سے جڑے اور اس سے ارووشی کو ۵؍ کروڑ روپے ملے، جو انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں عطیہ کردیئے۔
 اروشی روتیلا نے کہا کہ ’’میں نہ صرف اداکاروں، سیاستدانوں، موسیقاروں یا پیشہ ور ایتھلیٹس کی شکر گزار ہوں بلکہ ان سبھی لوگوں کا شکر یہ کرتی ہوں جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں کیونکہ ہم سبھی کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔ کوئی بھی تعاون چھوٹا نہیں ہوتا۔ ہم ساتھ مل کر اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK