Inquilab Logo

ورون نے اب ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف سمیت بے گھر اور بے روزگار لوگوں کے کھانے کی ذمہ داری قبول کی

Updated: April 10, 2020, 7:51 AM IST | Agency | Mumbai

کورونا وائرس سے متاثرہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کیلئے مختلف کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سے نمٹنے کیلئے ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ’وزیر اعظم کیئرس فنڈ‘ اور ’سی ایم ریلیف فنڈ‘ کو ۵۵؍ لاکھ روپے دینے کے بعد، ورون دھون اب اس وبا کے اصلی ہیرو ’ڈاکٹروں‘ کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔

Varun Dhawan - Pic : INN
ورون دھون ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس سے متاثرہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کیلئے مختلف کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سے نمٹنے کیلئے ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ’وزیر اعظم کیئرس فنڈ‘ اور ’سی ایم ریلیف فنڈ‘ کو ۵۵؍ لاکھ روپے دینے کے بعد، ورون دھون اب اس وبا کے اصلی ہیرو ’ڈاکٹروں‘ کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔
 کورونا وبا میں ڈاکٹرز، لوگوں کیلئے ہیرو بن چکے ہیں اور وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، اب ورون نے ان حقیقی ہیروز کی مدد کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے طبی عملے کیلئے کھانے کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے ورون نے کہا کہ ’’میں ان تمام لوگوں کو سلام کرتا ہوں جو اپنی زندگی داؤ پر لگا رہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کیلئے کھانے کا انتظام کروں گا۔ یہ سارا کھانا ’تاج پبلک سروس ویلفیئر ٹرسٹ‘ کے ذریعہ پہنچایا جائے گا۔ یہ ایک چھوٹا اقدام ہے، لیکن اس مشکل وقت کے دوران ہمارا ہر قدم اہم ہے۔ لہٰذا میں اپنی طرف سے بھلائی کا ہر ممکنہ کام کرتا رہوں گا۔‘‘
 صرف یہی نہیں، ورون ان افراد کی مدد کیلئے بھی آگے آئے ہیں جو بے گھر ہیں اور جن کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔ اس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ورون نے کہا کہ ’’ہمارا ’لاک ڈاؤن‘ تو گھروں میں گزر رہا ہے لیکن ان لوگوں کا کیا ہو رہا ہوگاجن کے پاس اپنا گھر بھی نہیں ہے۔ لہٰذا اس ہفتے میں نے قسم کھائی ہے کہ میں ان لوگوں کیلئے بندوبست کروں گا جن کے پاس مکانات اور روزگار نہیں ہے۔‘‘
 فلموں کے تعلق سے کام کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ورون نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے والد ڈیوڈ دھون کی فلم ’قلی نمبر وَن‘ میں سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال یکم مئی کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلم مقررہ تاریخ کو تھیٹروں میں ریلیز نہیں کی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK