Inquilab Logo

فلم ’گووندا نام میرا‘ نے مجھے رُلایا نہیں : وکی کوشل

Updated: November 23, 2022, 12:38 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار وکی کوشل نے اپنی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کے ٹریلر لانچ پر دلچسپ انکشاف کیا کہ یہ پہلی فلم ہے جس نے انہیں رُلایا نہیں۔

Vicky Kaushal.Picture:INN
وکی کوشل۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار وکی کوشل نے اپنی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کے ٹریلر لانچ پر دلچسپ انکشاف کیا کہ یہ پہلی فلم ہے جس نے انہیں رُلایا نہیں۔وکی کوشل آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کا پہلا ٹریلر لانچ کردیا گیا۔ٹریلر لانچ کی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ’ایک سال قبل ششانک نے مجھے بتایا تھا کہ وہ مجھے ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ ’پاگل‘ لکھ رہے ہیں، اس سے زیادہ کچھ علم نہیں تھا۔ اس کے بعد جب ششانک نے مجھے ’گووندا نام میرا‘ میں میرے کردار کے بارے میں بتایا تو میں انکار ہی نہیں کرسکا، کیونکہ میں طویل عرصے سے کوئی ایسا ہی کردار ادا کرنا چاہ رہا تھا جس میں مجھے رونا نہ پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ’ ’اس فلم میں یہ دکھ ختم ہوگیا، میں بہت خوش تھا۔‘‘اداکار نے ٹریلر لانچ تقریب میں یہ بھی انکشاف کیا کہ عام طور پر رشتہ داروں کی طرف سے فلموں میں ان کی اداکاری کی تعریف کی جاتی ہے، لیکن ان سب کو ایک ہی شکایت رہتی تھی کہ ’’وہ اپنی فلموں میں گاتے یا ڈانس نہیں کرتے۔‘‘اس حوالے سے وکی کوشل نے بتایا کہ ’گووندا نام میرا‘ میں انہیں ناچتے اور گاتے بھی دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK