Inquilab Logo

ودیا بالن چاہتی ہیں کہ ان کی فلموں کی ابتدائی آمدنی مرد اداکاروں سے زیادہ ہو

Updated: January 07, 2020, 2:44 PM IST | Agency | New Delhi

اداکارہ ودیا بالن اپنی فلموں کیلئے بالی ووڈ کے مرد اداکاروں خاص طور پر خان صاحبان کی فلموں سے بھی بڑی اوپننگ چاہتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بالی ووڈ میں چل رہا دور کافی مزےدارہے۔

ودیا بالن ۔ تصویر : آئی این این
ودیا بالن ۔ تصویر : آئی این این

  نئی دہلی : اداکارہ ودیا بالن اپنی فلموں کیلئے بالی ووڈ کے مرد اداکاروں خاص طور پر خان صاحبان کی فلموں سے بھی بڑی اوپننگ چاہتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بالی ووڈ میں چل رہا دور کافی مزےدار ہے، خاص طور پر جس طرح اداکارائوں کو پردے پر پیش کیا جارہا ہے، وہ دیکھنا مزے دار ہے۔ اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا’’مجھے ان سے(مرد ادکاروں یا خان صاحبان) سے بھی بڑی اوپننگ چاہئے۔
 ودیابالن نے کہا میں لالچی ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ ہندی سنیما میں ابھی دلچسپ دور چل رہا ہے۔ اس دہائی کے تعلق سے میں کافی پرامید ہوں۔ ۴۱؍ سالہ ایک خاتون اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے جس طرح کی فلمیں مل رہی ہیں، اس کے تعلق سے حیران ہوں ۔ ودیا بالن نے اپنی کچھ فلموں کا نام لیا جس میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے جیسے’دی ڈرٹی پکچر‘، ’کہانی‘،’ تمہاری سولو‘، ’پرینیتا‘، لگے رہو منا بھائی‘ اور ’پا‘ ۔واضح رہے کہ مذکورہ بالا فلموں سے ودیا بالن کو بہت زیادہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔
 ودیا بالن کی پچھلی فلم ’مشن منگل‘ تھی۔ ایسا اکثر کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارائوں میں ودیا بالن ہی ایسی اداکارہ ہیں جن کی فلموں کو خان صاحبان اور اکشے کمار کی فلموں کی طرح بڑی اوپننگ ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK