Inquilab Logo

جب امیتابھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرینہ آبدیدہ ہوگئیں

Updated: December 03, 2021, 12:20 PM IST | Agency

بگ بی کے ذریعہ کرینہ کے والد رندھیر کپور کو پیٹنے کا سین فلمایا جارہا تھا ، معصوم کرینہ یہ نہیں دیکھ سکیں

Amitabh Bachchan and Kareena Kapoor..Picture:INN
امیتابھ بچن اور کرینہ کپور۔ تصویر: آئی این این

 امیتابھ بچن نے  اپنے بلاگ میں کرینہ کی معصومیت  کا ذکر کر تے ہوئے لکھاکہ اپنے والد کو شوٹنگ کے دوران پیٹنے کے ایک سین پر کرینہ جذباتی ہوگئیں  اور رونے لگیں۔ انہیں منانے کیلئے امیتابھ بچن کو کرینہ کپور کے پیر دھو نے پڑے۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکارہ کرینہ کپور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ ،’ستیہ گرہ‘ اور دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں ۔ ایک بلاگ میں بگ بی نے اپنی  یادوں کی روشنی میں بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب کرینہ کپور بہت چھوٹی تھیں اور۱۹۸۳ء میں فلم ’پکار‘ کی شوٹنگ دیکھنے پھولوں والا خوبصورت ہیٹ پہنے وہ گوا میں فلم کے سیٹ پر پہنچی تھیں۔اس وقت فلم کا ایک ایکشن سین فلمایا جارہا تھا جس میں امیتابھ بچن کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کو پیٹ رہے تھے۔ کرینہ سے یہ برداشت نہیں ہوا اور وہ اپنی معصومیت میں دوڑ کر آئیں اور اپنے والد سے لپٹ گئیں۔  امیتابھ نے بتایا :’’ اس وقت کرینہ مجھے ’برا آدمی‘ سمجھ رہی تھیں اور مجھ سے اپنے والد کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔‘‘اپنے بلاگ میں بگ بی نے مزید بتایا کہ اس وقت کرینہ کی آنکھوں میں آنسو تھے اوروہ بہت فکر مند نظر آرہی تھیں اور جس وقت وہ دوڑ کر اپنے والد کے پاس آئیں ،ان کے ننھے سے خوبصورت پیروں میں مٹی لگ گئی تھی۔  بگ بی کے مطابق کرینہ کپور کو خاموش کرانےا ور سمجھانے بجھانے  کیلئے میں نے پانی منگوایا اور ان کے پیر دھوئے تاکہ انہیں یہ یقین دلاسکوںکہ  میں حقیقت میں ان کے والد کو نہیں ماررہا تھا اور میرا خیال ہے کرینہ کے پیر دھونے کے بعد شاید میرے بارے میں ان کی رائے بدل گئی تھی کہ میں ایک برا آدمی نہیں ہوں۔ کرینہ کو بھی یہ واقعہ آج تک یاد ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK