Inquilab Logo

شاہ رخ کو ایکشن فلموں کی پیشکش کیوں نہیں ہوئی؟

Updated: December 07, 2022, 10:21 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے۳۰؍ سالہ شاندار فلمی کریئر کے دوران کسی ایک بھی ایکشن فلم میں نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی۔

 Shah Rukh Khan
شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے۳۰؍ سالہ شاندار فلمی کریئر کے دوران کسی ایک بھی ایکشن فلم میں نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے کیلئے پیشکش  ہی موصول نہیں ہوتی تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت خوبصورت کہانیوں پر لکھی ہوئی فلموں میں کام کیا، ان میں کچھ سماجی مسائل پر مبنی کہانیاں تھیں، کچھ محبت کی داستانیں تھیں، میں نے کچھ بدترین انسانوں کے کردار بھی ادا کئے لیکن کسی نے بھی مجھے آج تک ایکشن فلم کرنے کی پیشکش نہیں کی۔بالی ووڈ کنگ خان نے کہا کہ میری عمر۵۷؍ سال ہے اور اب میں نے سوچا ہے کہ آگے مجھے ایکشن فلمیں کرنی ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مشن امپاسیبل اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی ایکشن فلموں جیسی کچھ فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے محبت پر مبنی کچھ زندگی بدل دینے والی فلمیں کی ہیں، جو آج تک مشہور ہیں۔واضح رہے کہ ۳؍ روز قبل شاہ رخ خان کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اداکار نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK