Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی پٹائی کیوں ہوئی تھی

Updated: October 22, 2020, 10:33 AM IST | Agency | Mumbai

سپر اسٹار شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پ وہاں موجود نوجوانوں نے پٹائی کردی تھی اور انہیں بڑی مشکل سے اپنی جان بچانا پڑی تھی۔

Shah Rukh Khan.Picture :INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

سپر اسٹار شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر وہاں موجود نوجوانوں نے پٹائی کردی تھی اور انہیں بڑی مشکل سے اپنی جان بچانا پڑی تھی۔عالمی شہرت یافتہ اداکار اور لاکھوں مداحوں کی دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان ایک مرتبہ دہلی کے گلی محلوں میں نوجوانوں کے ہاتھوں پٹ چکے ہیں اس بات کا انکشاف خود سپر اسٹار نےٹیلی وژن کے کپل شرما شو میں کیا۔شاہ رخ خان نے واقعہ کی تفصیلات بتائیں کہ بہت پرانی بات ہے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تب میں ایک لڑکی کے ساتھ ’ڈیٹ‘ کر رہا تھا اس وقت کچھ نوجوانوں نے مجھ سے لڑکی کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔ فلم ’’ڈر‘‘ سے شہرت پانے والے شاہ رخ خان نے قہقہے لگاتے ہوئے مزید بتایا کہ نوجوان مجھے مارتے رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے رہے کہ گرل فرینڈ نہیں یہ تمہاری بھابھی ہے اور مجھ سے بھابھی کہلوانے پر زور بھی دیا۔اس موقع پر کنگ خان نے ازراہِ مذاق کہا کہ اس واقعہ کے بعد سے میں بہت محتاط ہوگیا اور آج بھی اگر اپنی بیوی گوری کے ساتھ دہلی جاتا ہوں اور کوئی پوچھتا ہے کہ یہ کون ہے تو میں فوراً جواب دیتا ہوں کہ یہ ’’بھابھی‘‘ ہے۔ شاہ رخ کی اس بات پر حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK