Inquilab Logo

ہالی ووڈ فلم ’ بلیک پینتھر‘ کے سیکوئل پر آئندہ برس کام شروع ہونےکا امکان

Updated: November 25, 2020, 11:50 AM IST | Agency | Mumbai

خبریں ہیں کہ ہالی ووڈ کی۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین سپر ہیرو فلم `بلیک پینتھر کے سیکوئل پر آئندہ سال کے وسط تک کام کا آغاز کردیا جائے گا

Black Panther .Picture :INN
بلیک پینتھر۔ تصویر:آئی این این

خبریں ہیں کہ ہالی ووڈ کی۲۰۱۸ء  میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین سپر ہیرو فلم `بلیک پینتھر کے سیکوئل پر آئندہ سال کے وسط تک کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ یہ خبریں پہلے ہی تھیں کہ `بلیک پینتھر کے سیکوئل پر مارچ یا اپریل۲۰۲۱ء میں کام شروع کیا جائے گا، تاہم رواں برس اگست میں فلم کےمرکزی کردار چیڈوک بوسمین کی اچانک موت کے بعد اس کی شوٹنگ کو موَخر کردیا گیا تھا۔ چیڈوک بوسمین رواں برس اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث ۴۳؍ سال کی عمر میں چل بسے تھے۔انہوں نے ۲۰۱۸ءمیں ریلیز ہونے والی فلم `بلیک پینتھر میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ان کی اچانک موت کے بعد مارول اسٹوڈیو نے `بلیک پینتھر کے سیکوئل پر کام کو کچھ ماہ کے لیے موَخر کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ سیکوئل پر آئندہ برس جولائی میں کام کا آغاز کردیا جائے گا۔نئی  فلم کو چیڈوک بوسمین کے کردار کے بغیر بنائے جانے کا امکان ہے۔شوبز میگزین ہالی وو ڈ رپورٹر نے اپنی خبر میں فلم سے جڑے متعدد قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مارول اسٹوڈیو نے `بلیک پینتھر کے سیکوئل پر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے اور جولائی۲۰۲۱ءمیں اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔
 ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ نئی فلم کا نام کیا رکھا جائے گا اور اس میں چیڈوک بوسمین کے کردار کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟یہ اطلاعات تھیں کہ ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم کمپیوٹر و مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چیڈوک بوسمین کے کردار کو سیکوئل میں شامل کرے گی، تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی ٹیم ایسا ارادہ نہیں رکھتی۔واضح طور پر مارول اسٹوڈیو نے `بلیک پینتھر کے سیکوئل پر جولائی ۲۰۲۱ءسے کام شروع کیے جانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم فلم سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق سیکوئل کی شوٹنگ جولائی میں امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK