Inquilab Logo

زویا اختر رنویر اورکترینہ کے ساتھ ایک فلم بنائیں گی

Updated: June 10, 2021, 2:16 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکی مشہورہدایتکار زویا اختر اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم بناسکتی ہیں۔بالی ووڈ میں خیال ہے کہ زویا اختر نے رنویر سنگھ اور کترینہ کیف کو لے کرایک فلم بنانے کا ارادہ کرلیاہے

Zoya Akhtar. Picture:INN
زویا اختر۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈکی مشہورہدایتکار زویا اختر اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم بناسکتی ہیں۔بالی ووڈ میں خیال ہے کہ زویا اختر نے رنویر سنگھ اور کترینہ کیف کو لے کرایک فلم بنانے کا ارادہ  کرلیاہے۔زویااخترنے رنویر سنگھ کے ساتھ’دل دھڑکنےدو‘ اور ’گلی بوائے‘ جیسی فلمیں بنائی ہیںجبکہ انہوں نےکترینہ کےساتھ ’ زندگی ناملے گی دوبارہ‘ میں  کام کیا ہے۔بتایاجارہا ہے کہ زویا اخترنےجب کترینہ کیف کو اپنی فلم کی اسکرپٹ سنائی تو انہوں نے فورا’ہاں‘  کہہ دیا۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ زویا اخترکی فلم میں کٹرینہ کیف کا بہت ہی پاورفل کردار ہے۔کترینہ فلم میں  رنویرسنگھ کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوں گی۔اگرسب کچھ ٹھیک رہا تو رنویر سنگھ اورکترینہ کیف کی جوڑی  سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK