Inquilab Logo

فارمولاوَن ٹیسٹ رن ،بارسلونا

Updated: Feb 29, 2020, 11:20 PM IST | Abdul Kareem

اس ماہ سے فارمولاوَن کی نئی چمپئن شپ ۲۰۲۰ء کا آغاز ہوگا لیکن اس سے قبل سبھی ٹیمیں اپنی اپنی نئی کاروں کی جانچ کیلئے بارسلونا میں ٹیسٹ کروا رہی ہیں۔ اس  ٹیسٹ رن کے ذریعہ وہ اپنی کاروں کی سبھی خامیوںکو دور کرتےہوئے اگلے سیزن میں کامیابی حاصل کرنا چاہیں گی۔ اس سیزن میں برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن اپنے خطاب کا دفاع کریں گے۔ وہ مرسڈیز ٹیم کی جانب سے سرکٹ پر اتریں گے ۔ انہیں جرمنی کے ڈرائیور سبسٹین فیٹل سے سخت ٹکر ملنے کا امکان ہے جو کہ فیراری ٹیم کے ڈرائیورہیں۔ ان دونوں کو ریڈ بُل ٹیم سے ٹکر مل سکتی ہے۔  تمام تصاویر: فارمولاوَن ٹویٹر  

X ریڈ بل ٹیم کے انجینئرس اپنی ٹیم کی کارکومین ٹین کرنے کیلئےپٹ لین میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پٹ لین میں گاڑیوں کے ٹائر سے لے کر ان میں ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا جاتاہے۔
1/8

ریڈ بل ٹیم کے انجینئرس اپنی ٹیم کی کارکومین ٹین کرنے کیلئےپٹ لین میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پٹ لین میں گاڑیوں کے ٹائر سے لے کر ان میں ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا جاتاہے۔

X فیراری ٹیم ڈرائیور سبسٹین فیٹل بارسلونا کے سرکٹ پر ٹیسٹ رن کے دوران ٹیم کی کارکو دوڑاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔  
2/8

فیراری ٹیم ڈرائیور سبسٹین فیٹل بارسلونا کے سرکٹ پر ٹیسٹ رن کے دوران ٹیم کی کارکو دوڑاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔  

X فارمولاوَن کی ایک ٹیم کی کار سرکٹ پر ٹیسٹ رن کے دوران فراٹے بھرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ فارمولاوَن کی کاریں تقریباً ۳۵۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے دوڑائی جاتی ہیں۔ 
3/8

فارمولاوَن کی ایک ٹیم کی کار سرکٹ پر ٹیسٹ رن کے دوران فراٹے بھرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ فارمولاوَن کی کاریں تقریباً ۳۵۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے دوڑائی جاتی ہیں۔ 

X ایک کارکے پچھلے حصہ کو دیکھا جاسکتاہے جہاں سے دھواں خارج ہوتاہے۔ فارمولاوَن کا ڈرائیور انجن پر بیٹھ کر گاڑی چلاتاہے۔ 
4/8

ایک کارکے پچھلے حصہ کو دیکھا جاسکتاہے جہاں سے دھواں خارج ہوتاہے۔ فارمولاوَن کا ڈرائیور انجن پر بیٹھ کر گاڑی چلاتاہے۔ 

X رینو ٹیم کے ریڈیو ٹیم کے ممبران کو گہری سوچ میں دیکھا جاسکتاہے۔ ریڈیو ٹیم ڈرائیورس کو مختلف ہدایات فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ سرکٹ پر تیزرفتاری سے کار دوڑاتے ہوئے آگے نکل جائیں۔ 
5/8

رینو ٹیم کے ریڈیو ٹیم کے ممبران کو گہری سوچ میں دیکھا جاسکتاہے۔ ریڈیو ٹیم ڈرائیورس کو مختلف ہدایات فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ سرکٹ پر تیزرفتاری سے کار دوڑاتے ہوئے آگے نکل جائیں۔ 

X فارمولاوَن ٹیم سائنز کی کار کی رفتار کا اندازہ اس تصویر لگایا جاسکتاہے جس میں  عقب کی شئے واضح طورپر نظر نہیں آرہی ہے۔
6/8

فارمولاوَن ٹیم سائنز کی کار کی رفتار کا اندازہ اس تصویر لگایا جاسکتاہے جس میں  عقب کی شئے واضح طورپر نظر نہیں آرہی ہے۔

X ریڈ بُل ٹیم کے اراکین کار کے ٹائر تبدیل کرنے کیلئے دوڑ لگاتے ہوئے ۔ اس ریس میں ۵؍طرز کے ٹائروں کا استعمال کیا جاتاہے اور پائریلی نامی کمپنی یہ ٹائر سپلائی کرتی ہے۔ 
7/8

ریڈ بُل ٹیم کے اراکین کار کے ٹائر تبدیل کرنے کیلئے دوڑ لگاتے ہوئے ۔ اس ریس میں ۵؍طرز کے ٹائروں کا استعمال کیا جاتاہے اور پائریلی نامی کمپنی یہ ٹائر سپلائی کرتی ہے۔ 

X فارمولاوَن کار کی ٹیل لائٹ بہت اچھی ہونی چاہئے کیونکہ چمپئن شپ کے دوران کبھی کبھی موسم بہت خراب ہوجاتاہے اور اس دوران پیچھے آنے والی کاروں کو سرخ رنگ لائٹ سے آگے ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔
8/8

فارمولاوَن کار کی ٹیل لائٹ بہت اچھی ہونی چاہئے کیونکہ چمپئن شپ کے دوران کبھی کبھی موسم بہت خراب ہوجاتاہے اور اس دوران پیچھے آنے والی کاروں کو سرخ رنگ لائٹ سے آگے ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK