• Wed, 19 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو اسپائس میں ہندوستانی، ایشیائی اور عالمی سطح کی ڈشیز دستیاب

Updated: July 05, 2024, 9:22 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ڈومبیولی میں واقع اس ریسٹورنٹ میں چین، جاپان اورتھائی لینڈ جیسے ایشیائی ممالک کے علاوہ دنیا کے دیگرممالک کے بھی ذائقہ مل جائیں گے۔

Indian, Asian, International cuisine, Indigo Spice,...
ڈومبیولی کا انڈیگو اسپائس ریسٹورنٹ اندر سے دیکھنے میں بھی بہت شاندار ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ہینگ اور ہرے مٹر کی سیخ، تندوری لچیلے آلو، ڈک اسپرنگ رول، کُنگ پائو چکن، اکبری کباب، اجوانی فش ٹکہ، کملی جھینگا، لیمن فش، مرغ پردہ بریانی۔ 
پتہ: تیسرا منزلہ، یونٹ نمبر ۶، ۷؍، جی این پی گلیریا، ۸؍ اور ۹؍، کلیان شیل پھاٹا روڈ، ڈومبیولی۔ ۴۲۱۲۰۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲؍سےرات ۱۲؍بجے تک
رابطہ : 08047483113

اس کالم کے تحت ممبئی کے متعدد ہوٹلوں کا تعارف پیش کیا جاتا رہا ہے، آج ہم ممبئی سے باہر قدم رکھتے ہوئےڈومبیولی کے ایک ریسٹورنٹ کا جائزہ پیش کررہے ہیں۔ اس شاندار ریسٹورنٹ میں آپ کو پکوان بھی انتہائی شاندار ملتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ میں شمالی ہندوستان کے پکوانوں سے لےکر مغلئی پکوانوں تک اور چین کی مختلف ڈشیز سے لے کر جاپان کی مشہور ڈش سوشی کی مختلف اقسام کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک کے علاوہ اطالوی ڈشیز بھی کھانے کو مل جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں فاسٹ فوڈ اور ڈیزرٹ بھی ملتے ہیں۔ 
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے ہندوستانی سوپ ٹماٹر دھنیا کا شوربہ اور مرغ بادامی شوربہ پیش کئے گئےہیں، اس کے بعد اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں کمل ککڑی کے شامی کباب، تندوری لچیلے آلو، دہی کے کباب، ہینگ اور ہرے مٹر کی سیخ، پنیر ال سفیدہ دودھیا اور مرغ لاہوری ٹکہ شامل ہیں۔ اس کے بعد ایشیا کے دیگر ممالک سے سوپ پیش کئے جاتے ہیں جن کے نام بھی انہی ممالک کی زبان میں ہیں جنہیں اردو میں نقل کرنا دشوار ہےمثال کے طور پرسیچوان سور اینڈ پیپر سوپ، ٹوم یم، ٹوم کھا، ایپوہ سر ہور فن جیسے نام دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر سوپ سبزی اور چکن کے متبادل میں موجود ہیں۔ اس کے بعد سوشی کا نمبر آتا ہے جن میں ٹومیٹو کریم چیز نیگری سوشی، ایگ پلانٹ نیگری سوشی، سیک نیگری سوشی، مگورو نیگری سوشی جیسے نام ہیں۔ اس کے علاوہ ایشیائی اسٹارٹر میں ویتنامیز سمر رول، توڑ مین کھائو پوڑ، پو پیا تھوڑ جیسے نام ہیں۔ یہاں ایشیا کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کی ڈشیز بھی دستیاب ہیں جسے انٹرنیشنل مینو کا نام دیا گیا ہے جس میں مائن اسٹون ورڈیور اور سسلین چکن سوپ دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں برگر، ڈم سم، اوپن بائو، پیزہ، پاستہ، تیپنیاکی وغیرہ کے تحت بھی کئی متبادل دستیاب ہیں۔ اسٹارٹر کے علاوہ مین کورس میں بھی ایشیائی اور عالمی ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میٹھے میں فلور لیس یعنی بغیر آٹے والی چاکلیٹ برائونی، ڈارک چاکلیٹ پیسٹری، کئی قسم کے کیک، آئس کریم اور سوگر فری انجیر حلوہ کا متبادل بھی موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK