Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ٹیل ایس ۲۴؍کئی خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون

Updated: June 10, 2024, 11:46 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

کمپنی نے اس نئے اسمارٹ فون کو پچھلے ورژن کے مقابلے میں بہت سی تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

Itel s24 is different from Itel s23. Photo: INN.
آئی ٹیل ایس ۲۴؍ آئی ٹیل ایس ۲۳؍ سے مختلف ہے۔ تصویر: آئی این این۔

۲۰۲۴ءآدھا ختم نہیں ہوا ہے اور آئی ٹیل نے اپنا تیسرا ماڈل آ ئی ٹیل ایس ۲۴؍ کی شکل میں ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کر دیا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ آئی ٹیل ایس ۲۳؍کاسکسیسر ہے جو گزشتہ سال جون میں متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی نے نئے اسمارٹ فون کو پچھلے ورژن کے مقابلے میں بہت سی تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ نئے فون میں ہول پنچ کٹ آؤٹ شامل ہے اور پروسیسر، کیمرہ، چارجنگ کی رفتار کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ آئی ٹیل ایس ۲۳؍ کی سب سے بڑی خصوصیت یعنی اس کے رنگ بدلنے والے پینل کو نئے آ ئی ٹیل ایس ۲۴؍ میں بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ 
آ ئی ٹیل ایس ۲۴؍ کو ہندوستان میں ۱۰؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے کی قیمت پر لانچ کیا گیا ہے۔ پھر بھی، رنگ بدلنے والا پینل اور۱۰۸؍ میگا پکسل کا مین ریئر کیمرہ اس قیمت پر آ ئی ٹیل ایس ۲۴؍ کو منفرد بناتا ہے۔ 
آ ئی ٹیل ایس ۲۴؍ کا سنگل۱۲۸جی بی +۸؍جی بی ریم اسٹوریج ویرینٹ۹؍ہزار۹۹۹؍ روپے میں لانچ کیا گیا تھا۔ ہینڈ سیٹ کے ساتھ ایک چارجنگ برک ( ۱۸؍ ڈبلیو)، چارجنگ کیبل، ایک ٹی پی وی کیس اور یو زر مینوول ملتےہیں۔ ٹرانس پیرنٹ کیس کا معیار اوسط سے اوپر تھا لیکن یہ یقینی طور پر وقت کے ساتھ پیلا پڑ سکتا ہے۔ آئی ٹیل اس فون کے ساتھ ایک بار مفت اسکرین کی تبدیلی (۱۰۰؍ دنوں کے اندر) کا بھی وعدہ کر رہا ہے۔ 
اس قیمت پر پہلی چیز جو توجہ مبذول کراتی ہے، وہ اس کا رنگ تبدیل کرنے والا پینل ہے، جو سورج کی روشنی یا یو وی روشنی کے پڑنے پر سفید سے گلابی رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ یقینی طور پر کوئی پریٹکل فیچر نہیں ہے لیکن اتنی کم قیمت پر اس کا شامل ہونا ایک ا یڈآن ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پینل گلاس فنش جیسا ہے لیکن یہ دراصل پولی کاربونیٹ سے بنا ہے۔ ۱۹۲؍گرام وزن کے ساتھ یہ بھلے ہی ہلکا نہ ہو لیکن وزن کو باڈی میں برابر تقسیم کرنے کا کام بخوبی انجام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ہاتھ میں زیادہ بھاری محسوس نہیں ہوتا۔ ایسا ہی معاملہ بناوٹ کے ساتھ بھی ہے، جہاں اسمارٹ فون نسبتاً۸ء۳؍ ملی میٹر موٹا ہے، لیکن پتلے فریم کے اوپر ابھارا ہوا ڈسپلے اسے پتلا بناتا ہے جیسا کہ ہم نے اوپر بتایا ہے۔ 
 آئی ٹیل ایس ۲۳؍کے مقابلے اس میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے ماڈل کے پچھلے پینل پر ایک بڑا سرکلر کیمرہ آئی لینڈ ملتا ہے جس کے ارد گرد گولڈن کلر کی رنگ موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی سامنے والے ڈسپلے پر سیلفی کیمرے کیلئے ہول پنچ کٹ آؤٹ شامل کیا گیا ہے۔ میٹل فنش کے ساتھ پلاسٹک کے فریم کے دائیں جانب پاور بٹن ہے، جو فون کوان لاک کرنے کیلئے فنگر پرنٹ سینسر سے لیس ہے۔ اس کے بالکل اوپر والیوم راکرس ہیں۔ پلیس منٹ سہی جگہ ہے جہاں تک پہنچنے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی ہے۔ 
لفٹ سائٹ میں ایک سم ٹرے دستیاب ہے جس میں دو سموں کے ساتھ ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ فریم میں نچلے حصے میں ٹائپ-سی پورٹ، ۳ء۵؍ملی میٹر کا ہیڈ فون جیک، مائیک کے ساتھ ایک سپیکر گرل موجود ہے اور اوپر ایک اور چھوٹی اسپیکر گرل ہے۔ ڈوئل اسپیکرز کی موجودگی بھی اس قیمت پر ایک اچھا ایڈ آن ہے۔ پہلے بوٹ پر بہت سارے بلوٹ ویئر ملتے ہیں جن میں سے بیشتر کو ہٹایا جا سکتا تھا۔ اگر آپ پہلے سے ہی ایک آئی ٹیل اسمارٹ فون صارف ہیں تو آپ کیلئے یو آئی میں کوئی نئی چیز نہیں ہے اور اگر آپ کسی دوسرے اسمارٹ فون سے سوئچ کرتے ہیں تو بھی اس کےیو آئی کو چلانے میں دقت نہیں  ہوگی اور اس کو اپنانے میں آپ کو زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ 
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پینل۴۸۰؍ نٹس کی چوٹی برائٹنس لیول کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہاں امولڈ پینل کی موجودگی ڈسپلے کوالٹی میں چار چاند لگا دیتی ہے۔ ڈسپلے اندرونی استعمال میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایک `ڈائنامک بارفیچر بھی ہے، جو کہ آئی فون کے ڈائنامک آئی لینڈ سے ملتا جلتا ہے لیکن فنکشنیلٹی میں بڑے فرق کے ساتھ۔ 
آئی ٹیل ایس ۲۴؍ میں یہ فیچر آپ کو سیلفی کیمرے کے ارد گرد بیسک نوٹیفکیشن دکھاتا ہے اس میں ۸؍ جی بی ریم ہے، جسے میموری فیوژن ٹیکنالوجی کے ذریعے ورچوئلی۸؍ جی بی مزید بڑھایا جا سکتا ہے، جس کے بعد آپ کے پاس کل۱۶؍ جی بی ریم ہوگی۔ ورچوئل ریم کو انیبل کئے بغیر فون بغیر کسی پریشانی کے بنیادی اسکرولنگ، ایپ لوڈنگ اور ایپس کے درمیان سوئچنگ جیسے کام انجام دیتا ہے۔ کچھ بھاری ایپس کو لوڈ ہونے میں تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے لیکن چپ سیٹ کی حقیقی صلاحیت صرف فون کو ہر قسم کے استعمال سے مشروط کر کے معلوم کی جا سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK