• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرشیانا حیدرآبادی بریانی میں کئی طرح کی بریانی ملتی ہے

Updated: August 02, 2024, 11:48 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کی خصوصی بریانی بنائی جاتی ہے جبکہ بریانی کو کئی چیزوں کے ساتھ کومبو آفر میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔

This restaurant located in Marol is amazing. Photo: INN
مرول میں واقع یہ ریسٹورنٹ بہت شاندار ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ٹکہ کباب، چکن افغانی کباب، چکن ملائی کباب، چکن انگارہ کباب، چکن افغانی بریانی، مرغ مسلم بریانی، مٹن قیمہ بریانی، مٹن توا بریانی۔ 
پتہ:شاپ نمبر ایک اور ۲؍، ویمولکر ہائوس، مرول مروشی روڈ، مرول، اندھیری ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍سےرات ۱۲؍بجے تک
رابطہ : 07977962409

 پرشین یعنی ایرانی طرز کے کھانے تو آج کل کئی جگہ ملنے لگے ہیں اس کیلئےکئی ریسٹورنٹ کھل گئے ہیں۔ جبکہ حیدرآبادی بریانی تو پہلے ہی ہر جگہ دستیاب ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ان دونوں کا امتزاج دیکھا ہے۔ اندھیر کے مرول علاقے میں ان دونوں کا امتزاج موجود ہے۔ اس طرح جو ریسٹورنٹ وجود میں آیا اس کا نام پرشیانا حیدرآبادی بریانی رکھاگیا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز حیدرآبادی دم بریانی سے ہی ہوتا ہے، جس میں ویج کے تحت آلو حیدرآبادی دم بریانی کے بعد حیدرآبادی دم بریانی کو ویج، پنیر ٹکہ، انڈہ، چکن، چکن ٹکہ، چکن کبسہ، پرانز اورمٹن کے متبادل کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ 
 اس کے بعد چیف اسپیشل بریانی کے متبادل پیش کئے گئے ہیں جن میں آلوٹکہ بریانی، پنیر بٹر بریانی، سویا چاپ بریانی، چکن اسپیشل دم بریانی، چکن افغانی بریانی، چکن بنجارہ بریانی، چکن انگارہ بریانی، بٹر چکن بریانی، چکن فرائی بریانی، چکن توا بریانی، چکن لیگ بریانی، مرغ مسلم بریانی، مٹن توا بریانی اور مٹن قیمہ بریانی کے انوکھے متبادل پیش کئے گئے ہیں۔ 
 اس کے بعد بریانی کومبو میل کے تحت بریانی کو کئی دیگر چیزوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جس میں کولڈ ڈرنک، شوارما، فائر ونگز، لالی پاپ، کباب، اسٹارٹر اور گریوی کے متبادل موجود ہیں۔ بریانی سے آپ کا دل بھر جائے تو دیگر کئی طرح کی چیزیں بھی یہاں پیش کی جاتی ہیں جیسے کہ کئی طرح کےلالی پاپ، تندوری، اسٹارٹر اور چائنیز کھانے۔ اس کے علاوہ یہاں کئی طرح کے کباب بھی ملتے ہیں۔ بریانی کے ساتھ دیگر چیزوں میں رائتہ، مغلائی گریوی، گرین چٹنی، شیزوان چٹنی، بریانی اسٹیم رائس، زیرہ رائس اور دال کھچڑی بھی ملتی ہے۔ اگر آپ کچھ اور کھانا چاہتے ہیں تو مین کورس کےتحت کئی طرح کے سالن بھی آرڈر کئے جاسکتے ہیں۔ ان میں مکس ویج یا آلو مٹر، دال فرائی، پنیر مسالا، چکن مسالا، چکن ٹکہ مسالا، چکن انگارہ مسالا، چکن کولہاپوری، چکن مالونی، دم کا مرغ، مرغ مسلم، مٹن ہانڈی، مٹن بھونا گوشت، مٹن روغن جوش، مٹن قیمہ مسالا شامل ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK