Inquilab Logo

نورسلطان جامع مسجد، قازقستان (جہاں بیک وقت ۲؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار مصلیان نماز ادا کرسکتے ہیں)

Updated: December 02, 2022, 10:55 AM IST | mumbai

قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان کی زیرنظر مسجد کا نام بھی نورسلطان جامع مسجد ہے۔

The name of the mosque under the supervision of Nur-sultan, the capital of Zakhistan, is Nur-sultan Jami Masjid.
زقستان کے دارالحکومت نورسلطان کی زیرنظر مسجد کا نام بھی نورسلطان جامع مسجد ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان کی زیرنظر مسجد کا نام بھی نورسلطان جامع مسجد ہے۔ اس کا تعمیراتی کام ۲۰۱۹ء میں شروع ہوکر ۲۰۲۲ء میں پایۂ تکمیل کو پہنچا اور اِسی سال اگست میں   تین دہائیوں تک قازقستان کے صدر رہ چکے نظربائیف کے  ہاتھوں اس کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔ اس مسجد کا شمار دنیا کی ۱۰؍بڑی مساجد میں ہوتا ہے ۔ مسجد کے گنبد کی اونچائی تقریباً  ۸۳؍ میٹر ہے   اور اس کے اطراف میں چار مینار ہیں  جو گویا ایمان کے  بعد اسلام کے چار ارکان نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ کو پیش کرتے ہیں۔مسجد کا داخلی دروازہ لکڑی کا بنا ہوا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ  دنیا کا سب سے اونچا  دروازہ ہے ۔ مسجد کے اندرونی دروازے اور دیواروں پر قرآن کریم کی آیات کی خوبصورت خطاطی کی گئی ہے ۔ قبلہ کی جانب والی دیوار پر  رب العالمین کے ۹۹؍اسمائے حسنیٰ  دیکھے جاسکتے  ہیں جنہںی اُبھارنے کیلئے تقریباً ۲۵؍ملین مختلف رنگوں کے شیشے کا استعمال ہوا ہے۔ مسجد کے اندرونی حصے میں قازقستان میں ہاتھوں کے ذریعے تیار کئے گئے قالین بچھائے  گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK