Inquilab Logo

کم ایندھن میں زیادہ دوڑنے والی۳؍ موٹر سائیکل جن کی قیمتیں بھی کفایتی ہیں

Updated: June 26, 2021, 5:05 PM IST | Vaneet Singh

پیٹرول کے بڑھتے داموں کے تناظر میں دیکھیں تو یہ موٹر سائیکلیں  نہ صرف زیادہ مائلیج فراہم کرتی ہیں بلکہ فیچر اور کارکردگی کے لحاظ سے بھی پیسہ وصول گاڑیاں ہیں 

Bajaj CT 100.Picture:INN
بجاج سی ۱۰۰۔تصویر :آئی این این

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ ایسے میں روزانہ کے کاموں کیلئے موٹر سائیکلیں استعمال کرنے والوںکی جیب پر بھی بھاری بوجھ پڑرہا ہے۔  اس معاملے میں وہ موٹر سائیکل سوار کچھ راحت محسوس کررہے ہوں گے جن کی موٹر سائیکلیں کم ایندھن خرچ کرکے  زیادہ مائلیج فراہم کرتی ہیں۔ اگر آپ بھی  ایسی کفایتی موٹر سائیکل خریدنے کے متمنی ہیں جو کم ایندھن میں زیادہ فاصلہ کرسکے  تو ہم آپ کو ہندوستانی بازار میں دستیاب موٹر سائیکلوں کے ۳؍متبادل بتارہے ہیں جن میں سے کوئی بھی ایک موٹر سائیکل کا انتخاب آپ کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ 
 بجاج پلاٹینا ۱۰۰؍ ای ایس
 بجاج پلاٹینا ۱۰۰؍ ای ایس(ڈرم ویریئنٹ) کو ہندوستان میں ۵۵؍ہزار۵۳؍ روپے (ایکس شوروم ممبئی) کی قیمت میں لانچ کیا گیا ہے۔ انجن اور پاور کی بات کریں تو پلاٹینا موٹر سائیکل میں ۱۰۲؍ سی سی کا سنگل سلنڈر فور اسٹروک ڈی ٹی ایس آئی انجن دیا گیا ہے۔ یہ انجن ۷۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۷ء۹؍ پی ایس پاورپر ۸ء۳؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ جسے چار اسپیڈ گیئر باکس(آل شفٹ ڈاؤن) کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔اس کی پیٹرول ٹنکی کی استعداد۱۱؍لیٹر ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق اس موٹر سائیکل کا اندازاً مائیلیج۷۵؍کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ اس اعتبار سے دیکھیں تو واقعی میں بجٹ قیمت میں کفایتی موٹر سائیکل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ  نئی بجاج پلاٹینا ۱۰۰؍ ای ایس اب سڑک پر سب سےسستی الیکٹرک اسٹارٹ موٹر سائیکل ہے۔ 
 ٹی وی ایس اسپورٹ
 قیمت پر نظریں ڈالیں تو ٹی وی ایس کی اس موٹر سائیکل کو ہندوستانی بازار میں ۵۶؍ہزار ایک سو روپے (ایکس شوروم) کی قیمت میں اتارا گیا ہے۔ انجن اور پار کے لحاظ سے کمپنی نے اس میں  ۱۰۹ء۷؍سی سی کی استعداد والا سنگل سلنڈر ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے۔ یہ ۸ء۲۹؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۸ء۷؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ اس انجن کو ۴؍ اسپیڈ گیئر باکس کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ وہیں اس کی ٹاپ اسپیڈ ۹۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ مائیلیج کی بات کریں تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بائیک ۷۵؍ سے ۸۰؍ کلومیٹر فی لیٹر تک کا مائیلیج دیتی ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اس موٹر سائیکل کا نام بیسٹ مائیلیج کیلئے ایشیاء بک آف ریکارڈ  ز میں درج ہے۔
 بجاج سی ٹی ۱۰۰
 حال ہی میں بجاج سی ۱۰۰؍ کا نیا اوتار مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں ۱۰۲؍ سی سی کا سنگل سلنڈر ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے۔ یہ انجن پہلے کی طرح ہی ۷ء۷؍ بی ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۸؍این ایم کا پیٖک ٹورک پیداکرتا ہے۔ بائیک پہلے ہی کی طرح ۴؍ اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہے۔ سی ٹی ۱۰۰؍ کو پہلے سے ۱۵۴۲؍ زیادہ قیمت میں لانچ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد آپ کو اس بائیک کی خریداری پر ۴۶؍ہزار ۴۳۲؍ روپے (ایکس شوروم) ادا کرنے ہوں گے۔ اگر مائیلیج کی بات کریں تو یہ بائیک ۸۹ء۵؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دیتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK