Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں آٹو ڈلیشن آپشن پھر آئے گا

Updated: December 07, 2019, 5:00 PM IST

گزشتہ ماہ ڈیس اپیئرنگ میسج کا تجرباتی فیچر کچھ تبدیلیوں کےبعد ڈیلیٹ میسجیز کے نام سے شامل کیا گیا ہے

(وہاٹس ایپ میں نیا فیچر (تصویر : جاگرن
(وہاٹس ایپ میں نیا فیچر (تصویر : جاگرن

 مقبول عام سوشل میڈیا ایپ ’وہاٹس ایپ‘ نے ایک بار پھر سے ازخود ختم ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ تاہم یہ سہولت ابھی صرف اس کے نئے بیٖٹا ورژن ہی میں دستیاب ہے جسے ’’گوگل پلے بی ٹا پروگرام‘‘ سے رجسٹرڈ صارفین ہی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ وہاٹس ایپ کی بی ٹا ریلیز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی ٹا انفو ڈاٹ کام‘‘ کے مطابق، واٹس ایپ کی اس نئی بی ٹا اپ ڈیٹ کا نمبر 2.19.348 ہے جس میں گزشتہ ماہ’Disappearing Messages‘ کا تجرباتی فیچر کچھ تبدیلیوں کے بعد ’’ڈیلیٹ میسیجز‘‘ کے نئے نام سے شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہاٹس ایپ نے گزشتہ ماہ۷؍ اکتوبر۲۰۱۹ء کو اپنے بیٖٹا ورژن 2.19.282 میں ’’غائب ہوتے پیغامات‘‘ کا فیچر شامل کیا تھا لیکن بعد کی ریلیزز میں یہ موجود نہ تھا۔ اس طرح تقریباً ڈیڑھ ماہ غائب رہنے کے بعد یہ فیچر ایک بار پھر نمودار ہوا ہے۔ نئی بیٖٹا اپ ڈیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وہاٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو صارفین اپنی سہولت کے مطابق ایک گھنٹے، ایک دن، ایک ہفتے، ایک مہینے اور ایک سال بعد تک خودبخود ڈیلیٹ ہوجانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ یہی فیچر واٹس ایپ کے ’’ڈارک موڈ‘‘ میں بھی دستیاب ہوگا جبکہ اس کا اطلاق ’contacts‘ کے علاوہ وہاٹس ایپ گروپس میں بھی کیا جاسکے گا، البتہ یہ کام صرف گروپ ایڈمن ہی کرسکے گا۔ ڈیلیٹ میسیجز کا نیا فیچر عام صارفین کےلیے کب تک دستیاب ہوگا؟ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، لیکن اتنا ضرور یقینی ہے کہ شاید اب اس کے عوامی سطح پر متعارف ہونے میں زیادہ دن نہیں لگیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK