Inquilab Logo

اس دہائی کی مقبول ترین۱۰؍ایپس

Updated: December 19, 2019, 10:25 PM IST | Agency

تجزیابی کمپنی ’ایپ اینی‘  کی نئی رپورٹ میں۲۰۱۰ء سے۲۰۱۹ء تک یا ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ۱۰؍ موبائل ایپس کی درجہ بندی کی گئی۔ اور اس فہرست میں فیس بک اور اس کی زیرملکیت ایپس نے۴؍ مقامات پر قبضہ جمایا بلکہ سرفہرست چاروں ایپس مارک زکربرگ کے سوشل نیٹ ورک کی ہی ہیں

مقبول ترین ایپس
مقبول ترین ایپس

 تجزیابی کمپنی ’ایپ اینی‘ کی نئی رپورٹ میں۲۰۱۰ء سے۲۰۱۹ء تک یا ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ۱۰؍ موبائل ایپس کی درجہ بندی کی گئی۔ اور اس فہرست میں فیس بک اور اس کی زیرملکیت ایپس نے۴؍ مقامات پر قبضہ جمایا بلکہ سرفہرست چاروں ایپس مارک زکربرگ کے سوشل نیٹ ورک کی ہی ہیں۔ ویسے یہ حیران کن امر بھی نہیں کیونکہ ان چاروں ایپس کے بغیر ہوسکتا ہے آپ کو بھی زندگی ادھوری لگتی ہے۔ اس فہرست میں فیس بک نمبرون رہی، جس کے بعد فیس بک میسنجر، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ پانچویں ویں پر اسنیپ چیٹ،چھٹے پر اسکائپ،۷؍ویں پر ٹک ٹاک، ۸؍ ویں پر یو سی براؤزر، ۹؍ویں  پر یوٹیوب اور۱۰؍ ویں پر ٹویٹر موجود ہے۔ ۲۰۱۰ء سے۲۰۱۹ء کے دوران ہماری روزمرہ کی زندگی میں فیس بک کے غلبے کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ فیس بک کی فلیگ شپ ایپ اور اس کی اسپن آف میسنجر دونوں کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔ اس کے بعد وہاٹس ایپ کو استعمال کرنے والے اگر ڈیڑھ ارب سے زائد (یہ اعدادوشمار بھی ایک سال پرانے ہیں) ہیں تو انسٹاگرام بھی ایک ارب سے زائد صارفین رکھنے والی اپلیکشن ہے۔ ٹک ٹاک کو چونکہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا ورنہ ہوسکتا ہے کہ وہ اوپر کسی نمبر پر موجود ہوتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK