Inquilab Logo

ء۲۰۲۱ء: خواتین صحت کے تئیں بیدار، گھریلو نسخوں پرتوجہ دی گئی

Updated: December 29, 2021, 1:00 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

کورونا بحران میں انسان صحت کے تعلق سے بیدار ہوا ہے خاص طور پر خواتین نے اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خاص خیال رکھا۔ اس کا نتیجہ ہے کہ ۲۰۲۱ء میں انہوں نے قدرتی غذاؤں اور گھریلو نسخوں کا زیادہ استعمال کیا۔ جانئے رخصت پذیر سال میں استعمال ہونے والی چند غذاؤں اور نسخوں کے بارے میں

This year, women have included drinks made from natural ingredients in their routine.Picture:INN
خواتین نے امسال قدرتی اجزاء سے تیار مشروبات کو اپنے معمول میں شامل کیا۔ تصویر: آئی این این

اللہ تعالیٰ کی بے پناہ نعمتوں میں صحت و تندرستی ایک بیش بہا نعمت ہے۔ بالکل درست کہا گیا ہے کہ جان ہے تو جہاں ہے۔ اگر انسان صحتمند نہ ہو تو دنیا کی تمام رنگینیاں، دلچسپیاں، گونا گوں نعمتیں ہیچ نظر آتی ہیں۔ صحت وتندرستی کے عالم میں انسان کو اس نعمت کی قدر و قیمت کا قطعی احساس نہیں ہوتا، لیکن بیمار ی، دکھ اور تکالیف جھیل کراور پھر خوش قسمتی سے بیماری سے مکمل شفا یابی پا کر اسے اس انمول اور بیش بہا نعمت کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور جان ہے تو جہاں ہے۔ کسی بیمار شخص کی سب سے بڑی تمنا اور خواہش صحت کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتی۔ اس وقت جبکہ دنیا میں کورونا جیسی مہلک بیماری پھیلی ہوئی ہے، صحت و تندرستی ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔ اسی صحت و تندرستی کے حصول کیلئے ہم کس قدر کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کورونا بحران میں انسان صحت کے تعلق سے بیدار ہوا ہے خاص طور پر خواتین نے اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خاص خیال رکھا۔ اس کا نتیجہ ہے کہ ۲۰۲۱ء میں انہوں نے قدرتی غذاؤں اور گھریلو نسخوں کا زیادہ استعمال کیا۔ جانئے رخصت پذیر سال میں استعمال ہونے والی چند غذاؤں اور نسخوں کے بارے میں:
ترش پھل کا استعمال
 وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس وٹامن سے خون کے سفید خلیات بننے کی شرح بڑھتی ہے، جو انفیکشن میں لڑنے میں مددد دیتے ہیں۔ وٹامن سی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نزلہ زکام سے جلد صحت یاب ہونے میں مدد کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین نے ترش پھل کے استعمال کو ترجیح دی۔
سرخ شملہ مرچ
 رخصت پذیر سال میں خواتین نے سرخ شملہ مرچ کا زیادہ استعمال کیا۔ سرخ شملہ مرچ میں بھی ۱۲۷؍ ملی گرام وٹامن سی ہوتی ہے جبکہ یہ بیٹا کیروٹین سے بھی بھرپور ہوتی ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین جلد کو بھی صحتمند رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں، جو جسم مین وٹامن اے میں بدل جاتا ہے جو آنکھوں اور جلد کو صحتمند بناتا ہے۔
لہسن
 لہسن کا استعمال تو ہمارے یہاں بہت زیادہ عام ہوتا ہے، جو پکوان کا ذائقہ زیادہ بہتر کردیتا ہے۔ لہسن شریانوں کو اکڑنے کی رفتار سست کرنے میں بھی مددگار ہوسکتی ہے جبکہ کچھ کمزور شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بلڈپریشر کی سطح بھی کم ہوسکتی ہے۔ لہسن میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ رواں برس کورونا سے بچاؤ کے لئے اس کا بھی کافی استعمال کیا گیا۔
دار چینی کی چائے
 دار چینی ایسا مسالہ ہے جس میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور جب گلے سوج رہا ہوں تو یہ بلغم بننے کی مقدار کم کرکے سانس لینا آسان بناتا ہے۔ امسال خواتین نے دارچینی کی چائے اور اس سے تیار قہوے کا استعمال کیا اور انہیں فائدہ بھی ہوا۔
ایک چمچہ شہد
 شہد کی جراثیم کش خصوصیات گلے کی تکلیف کو تیزی سے ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں، بس ایک چمچہ شہد کو کھالیں اور بس۔ یہ طریقہ کار بہت کم عرصے میں گلے کی سوزش اور خراش پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔
ادرک کا پانی
 ادرک نظام تنفس کے لئے مددگار بوٹی ہے جو کہ ورم کش خصوصیات رکھتی ہے جبکہ بیکٹریا سے مقابلہ کرتی ہے۔ اس فائدے کے پیش ِ نظر رواں برس ہر گھر میں ادرک کا پانی استعمال کیا گیا۔ کئی خواتین نے اس میں شہد ڈال کر اسے مزید صحت بخش بنانے کی کوشش بھی کی۔
لیموں اور گرم پانی
 رواں برس خواتین نے گرم پانی میں لیموں ملا کر پابندی سے پیا اور اپنے گھر والوں کو بھی پلایا۔ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ لیموں کا عرق گرم پانی کے ساتھ ملا کر پینے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے اور جلد شفاف ہوتی ہے، مگر یہ مشروب تکلیف دہ گلے کی سوزش سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ جراثیم کش اور جسمانی مدافعتی نظام مضبوط کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ مشروب گلے کے لئے ایسا تیزابی ماحول بناتا ہے جو کہ وائرس اور بیکٹریا کی نشوونما کو بہت مشکل بنادیتا ہے۔ لیموں میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ موسمی نزلہ زکام کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ انہیں فوائد کو حاصل کرنے کے لئے ۲۰۲۱ء میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔
نمک ملے پانی سے غرارے
ء ۲۰۲۱ء میں یہ نسخہ تقریباً ہر گھر میں استعمال کیا گیا۔ نمک ملے پانی سے غرارے کرنے سے تکلیف دہ سوجن میں کمی آتی ہے جبکہ بیکٹریا بھی مرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین نے امسال اس مؤثر نسخے پر عمل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK